کاروار:غربت سے گھبرائیں نہیں بلکہ ہمت سےکام لیں تو کامیابی قدم چومے گی :یوم اطفال پر مادھو نایک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2017, 7:48 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:17/ نومبر (ایس اؤنیوز)خو د اعتماد اور ایماندارافراد کی کامیابی یقینی ہے ، غربت سے خوف نہ کھائیں اور نہ ہی گھبرائیں۔ بھو ک ہی ہمیں ترقی کو راہ دیتی ہے ،نئی نئی راہیں کھولنے پر آدمی مجبورہوتاہے اسی سے وہ ترقی کی منزلیں طئے کرتےہوئے اعلیٰ مقام پاتاہے۔جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نایک بین الاقوامی یوم ِ اطفال پر بچوں کے ساتھ بات کرتےہوئے ان خیالات اظہار کیا۔

کاجوباگ میں نوجیوتی نلیا میں یوم ِ اطفال کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بچوں سے وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بچوں کو سمجھاتے ہوئے کہاکہ میں خود بھی غربت میں پلا ہوں، فٹ پاتھ پر ناریل بیچ کر، تھیلوں پر سوکر دن گزارے ہیں۔ والدین بچوں کے لئے جائیداد نہ بنائیں ، بلکہ انہیں اپنی جائیداد کو خرچ کرکے بہترین تعلیم سے آراستہ کریں۔ بعض دفعہ تعلیم یافتہ افراد والدین کی جائیداد کو بربا د کردیتے ہیں ، اس لئے بہتر ہے کہ تعلیم کے ساتھ انہیں اچھے اخلاق بھی دیں۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے سینٹ ملاگریس بینک صدر جارج فرنانڈیز نے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نلیا میں اول جماعت سے 12جماعت تک جو طلبا گھریلو مسائل کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہوتےہیں انہیں یہاں تعلیم دی جاتی ہے۔ اس موقع پر کئی ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیاگیا۔ ودھا ن پریشد کی سابق رکن شبھلتا اسنوٹیکر نے پروگرام میں شریک ہوکر بچوں کو مبارکبادی دی ۔ اس موقع پر سومن ڈیسوزا، لیو لوئس، ایم ای شیخ، اسٹانی پنٹو وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔