کاروار:باقاعدگی کےساتھ خون عطیہ کرنےو الے بہترصحت کے مالک ہوتے ہیں : خون عطیہ کنندگان پروگرام میں ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2017, 9:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14/جون (ایس اؤنیوز)باقاعدہ خون عطیہ کو عادت بنانے سے زندگی اور موت سے لڑنے والوں کو زندگی دینا ممکن ہوگا اور جو کوئی خون عطیہ کرتاہے وہ صحت مندر ہنے کا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں بدھ کو ضلع محکمہ صحت عامہ کے ہال میں منعقدہ یوم خون عطیہ کنندگان پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی نے کہاکہ خون کو مصنوعی طورپر تیار یا پیدا کرنا ممکن نہیں ہے، صحت مند انسان خون عطیہ کو اپنا فرض سمجھ کر وقتاً فوقتاً خون عطیہ کرتاہے تو مریضوں اور زخمیوں کا زندہ رہنا ممکن ہوگا۔ اور خون دینے والے کے جسم میں نیا خون بنتا ہے تو وہ ہمیشہ صحت مندبھی رہ سکتاہے۔

کاروار میڈیکل ادارے کے کمیونٹی میڈیشن شعبہ کے ذمہ دار ڈاکٹر ہیم گری نے خون عطیہ پر پرمغز مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ خون بہت قیمتی ہے ، اس کو وقت پر استعمال کریں گے تو ایک کی زندگی بچ سکتی ہے، کینسر کے مریض، حاملہ عورتیں ، ہیموفیلیاجیسے مریض خون عطیہ کنندگان پر ہی انحصار کرتے ہیں جس سے ہمیں خون عطیہ کی اہمیت کا اندازا کرسکتے ہیں۔ ضلع محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹر مہابلیشور ہیگڈے نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دنیا دیگر ترقیات کے ساتھ سائنسی میدان میں بھی کافی ترقی کی ہے لیکن خون کو مصنوعی طورپر تیار کرنا ممکن نہیں ہے۔ اسی لئے خون عطیہ کنندگان سے خون لے کر ہی زندگی بچائی جاسکتی ہے، خود آگے بڑھ کر خون کا عطیہ کرنا کتنی اہمیت رکھتا ہے اس کا ہمیں شعور رکھنا چاہئے۔ انہوں نے سائنسی طورپر تفصل سے بتایا کہ کون خون کا عطیہ کرسکتاہے ۔ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ 18سے 60سال کے درمیانی عمر والے جن کا وزن 45کےجی اور 12.5گرام سے زائد ایچ بی والے صحت مند افراد ہر 3ماہ میں ایک مرتبہ خون عطیہ کرسکتے ہیں۔پروگرام میں بلدیہ کی نائب صدر لیلا بائی تھانیکر، ضلع محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹر جی این اشوک کمار، سرکاری پی یوکالج کے پرنسپال ٹی سی رمیش ، ریڈکراس کے عہدیداران ڈائس پر موجود تھے۔ پروگرام میں مختلف نرسنگ کالج اور سرکاری پی یوکالج کے طلبا و طالبات شریک تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔