سپریم کورٹ کے حکم پر شراب خانوں کی بند کرنے سے ضلع اُترکنڑا میں اب تک محکمہ ایکسائز کو پانچ کروڑ کا نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2017, 3:04 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:28/مارچ(ایس اؤنیوز)قومی شاہراہ اور ریاستی شاہراہ سےمتصل 500میٹر  حدود میں جو بھی شراب کی دکانیں ہیں انہیں بندکرنے کا عدالت عظمی کی طرف سے حکم جاری کیا گیا تھا، فیصلے سے اترکنڑا ضلع کے محکمہ ایکسائز کو اب تک کل 5کروڑ روپیوں کانقصان ہواہے، بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل سے محکمہ شراب کی مزید دکانیں بند کی جائیں گی جس کے بعد شراب خانوں کو بند کرنے کی تعداد 80 ہوجائے گی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق محکمہ ایکسائز کو سالانہ 7کروڑ روپئے کی آمدنی ہوتی تھی ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں معاشی سال کے اختتام پر صرف 2کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوئی ہے اور 5کروڑروپیوں کانقصان ہواہے، دیہی علاقہ میں ایک لائسنس کے لئے 4.60لاکھ روپئے اور کاروار، سرسی ، ڈانڈیلی جیسے شہری علاقوں میں 5،07،500روپئے لائسنس فیس لی جاتی تھی ۔ اب جب کہ 80شراب خانوں  کو بندکیا جائے گاتو آمدنی میں کمی ہونا لازمی ہے۔

محکمہ ایکسائز سے ملی اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شراب کی  ماہانہ فروخت کاری میں بدلاؤ ہواہے۔ لائسنس منسوخ ہونےکی فکر میں شراب تاجران شراب کی خریداری کے لئے بھی آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ فیصلے کے فوری بعد 125دکانوں کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن اس وقت باراینڈ ریسٹورنٹ کو الگ کئے جانےسے تعداد 80کوپہنچ گئی  اُدھر ریسٹورنٹ کے مالکان بھی شراب  کی خریداری نہ کئے جانے کی وجہ سے آمدنی میں کمی واقع ہوئی  ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں قومی اور ریاستی شاہراہوں سے متصل شراب خانوں کے لائسنس کو منسوخ کرنے کے علاوہ قومی اور ریاستی شاہراہوں کی حدود والے شہری ، دیہی انتظامیہ سے منسلک مقامات پر شراب بیچنے پر بھی  پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن جن شراب خانوں نے اپنی فیس ادا کی ہے انہیں یکم اپریل تک مہلت دی گئی ہے۔

عام سطح پر یہ بات کہی جارہی ہے کہ عدالت ِ عظمی کا فیصلہ یوں تو ہرطرح کے شراب خانوں پر نافذ ہونا چاہئے لیکن اٹارنی جنرل مکول روہٹگی نے اس سلسلے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے ہوٹلوں اور باراینڈ ریسٹورنٹ پر نافذ نہ ہونے کا خیال ظاہر کیا ہے۔ اسی پر انحصار کرتے ہوئے ریاستی ایڈیشنل  سکریٹری نے متعلقہ محکمہ جات کو اٹارنی جنرل کی رائے ارسال کی ہے۔ جس کے تحت اترکنڑا ضلع میں 125کے بجائے صرف 80شراب خانوں کو ہی بند کیا جائے گا۔

بھٹکل تعلقہ میں سیما وائن سنٹر، سندھو وائنس، رنگ وائنس، ایم ایس آئی ایل سمیت قومی اور ریاستی شاہراہ جن مقامات سے گزرتی ہے وہاں کے شراب خانوں پر یکم اپریل کو قفل لگایا جائے گا۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔سی ایل -2کا لائسنس رکھنےوالے شراب خانوں میں  کاروار میں 5۔ انکولہ میں 2۔کمٹہ میں 10۔ہوناور میں 5۔بھٹکل میں 3۔سرسی میں13۔سداپور میں 6۔منڈگوڈ میں 5۔یلاپور میں 6۔ ہلیال میں 10۔ جوئیدا میں1۔اسی طرح سی ایل -II کے تحت کاروار میں 1۔کمٹہ میں 1۔ہوناور میں3۔بھٹکل میں 1۔سرسی میں1۔سداپور میں1۔منڈگوڈ میں 1۔یلاپور میں1۔ہلیال میں 2 اور جوئیڈا میں ایک شراب خانے پر قفل لگا یاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔