کاروار: گواشراب کی غیر قانونی سپلائی : 12لاکھ روپئے کی شراب  ضبط ؛2گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th October 2018, 7:20 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11/اکتوبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑاضلع ، جوئیڈا تعلقہ کے انموڈ چک پوسٹ پر ایکسائز محکمہ کا عملہ ایک لاری کی جانچ کے دوران 12 لاکھ روپئے  لاگت والی گوا شراب ضبط کرنے اور 2کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایکسائز عملہ حسب معمول انموڈ چک پوسٹ پر جانچ میں مصروف تھا تو اسی دوران لاری کو اپنی تحویل میں لے کر جانچ کی گئی تو اس میں گوا شراب کی غیر قانونی سپلائی کئے جانے کا پتہ چلا۔لاری میں کل 12لاکھ روپیوں کی گوا  شراب غیر قانونی طورپر سپلائی کرنے پر لاری سمیت ضبط کرلیا ۔ جب کہ لاری کی قیمت 12.66لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹرا، پونا کے 2افراد کو بھی گرفتارکرلیاگیا ہے  جن کی شناخت سچن لکشمن اٹکے اور امر پرکاش یڈگے بتائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔