سنیچر 10 نومبر کو کرناٹک بھر میں ٹیپو سلطان جینتی کا شاندار اہتمام؛ بنگلور سمیت متعدد اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات؛ بھٹکل میں بھی ہوگا شاندار جلسہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2018, 3:35 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔9؍نومبر(ایس او  نیوز) فرقہ پرست تنظیموں بشمول بی جے پی  کی مخالفت کی پروا کئے بغیر ریاستی حکومت کی طرف سے سنیچر 10 نومبر کو  شیر میسور ٹیپوسلطان کی جینتی تقریبات کا اہتمام شاندار پیمانے پر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کل ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں یہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے دوران ریاست کے کسی بھی حصے میں کوئی گڑبڑ نہ ہونے پائے اس کے لئے مختلف اضلاع بشمول کورگ، میسور، منڈیا، کولار، بنگلور وغیرہ میں سخت احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں اور مختلف علاقوں میں پولیس کا بندوبست بڑھانے کے ساتھ جہاں بھی ضرورت پڑے وہاں امتناعی احکامات لاگو کئے گئے ہیں۔

ٹیپو سلطان جینتی کا مرکزی جلسہ ودھان سودھا میں ہوگا جس میں دو ہزار افراد کی شرکت کے لئے گنجائش رکھی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں وہی داخل ہوسکیں گے جن کے پاس سرکاری دعوت نامہ ہو، باقی کسی کو ودھان سودھامیں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اس تقریب کے لئے کل ودھان سودھا میں حفاظتی انتظامات کو غیر معمولی طور پر سخت کردیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ ودھان سودھا کے اطراف واکناف تقریب کے دوران نظر آنے والے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی ہدایت دی جاچکی ہے۔

بھٹکل  میں بھی منائی جائے گی ٹیپو جینتی: ساحلی شہر بھٹکل میں بھی سنیچر کو مجاہد آزادی اور شیر میسور ٹیپو سلطان شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے تعلقہ انتطامیہ کی جانب سے  ٹیپو سلطان جینتی منائی جارہی ہے، اس تعلق سے صبح دس بجے بھٹکل نوائط کالونی کے خوشحال ہال میں ایک خصوصی جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ٹیپو سلطان کے حالات زندگی پر مقررین خطاب فرمائیں گے۔ بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بھٹکل کا سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے عوام الناس سے اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔

سنگھ تنظیموں کی جانب سے ٹیپو جینتی کی مخالفت:  ٹیپو جینتی کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی اور دیگر فرقہ پرست تنظیموں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کے خدشوں کودیکھتے ہوئے حساس اضلاع ، کورگ ، چکمگلور ، چترادرگہ، ہبلی دھارواڑ، منڈیا ، میسور وغیرہ میں  صبح چھ بجے سے 11نومبر کی صبح چھ بجے تک امتناعی احکامات نافذ کردئے گئے ہیں۔ احتیاطی طور پر کولار ضلع میں بھی امتناعی احکامات لگائے گئے ہیں۔ 

عدالت کی منظوری: اس دوران ٹیپو سلطان جینتی پر روک لگانے کے لئے ریاستی ہائی کورٹ میں دائر مفاد عامہ عرضی کو آج خارج کردیا گیا۔ عدالت نے آج عرضی کی سماعت کو تین ہفتوں کے لئے ملتوی کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو تقریب کے اہتمام کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس دنیش مہیشوری نے کہاکہ ٹیپو جینتی کے اہتمام کی تیاریاں جب پوری ہوگئی ہیں ایسے میں اسے روکنے کی عرضی داخل کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے عرضی میں نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ اس عرضی میں ریاستی حکومت کے اس فیصلے کا چیلنج نہیں کیاگیاہے، جس کے تحت ٹیپو سلطان جینتی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے 2016میں بھی ریاستی حکومت کے خلاف ایسی ہی عرضی دائر کی گئی تھی، جسے مسترد کردیاگیا تھا۔ عرضی گزار پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عرضی گزار کے وکیلوں نے عدالت سے گزارش کی کہ کل کی تقریب پر کم از کم عبوری روک لگائی جائے، اس پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اپنی حدسے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔ عدالت کو کیا کرنا ہے یہ عدالت جانتی ہے۔ اس معاملے پر چیف جسٹس نے سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی اور حکومت کی طرف سے ان تقریبات کے اہتمام پر اپنی منظوری کی مہر لگادی ۔ 

کمار سوامی علیل: وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کل منعقد ہونے والی ٹیپو سلطان جینتی تقریبات میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ گزشتہ روز سے علیل ہیں ڈاکٹروں نے انہیں تین دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس کے سبب آج ہی سے ان کے تمام سرکاری پروگرام منسوخ کردئے گئے ۔ اسی لئے کمار سوامی کی طرف سے ٹیپو سلطان جینتی تقریبات میں شرکت نہیں ہوگی ، البتہ تقریب میں نائب وزیراعلیٰ پرمیشور حاضر رہیں گے۔ کل ٹیپو سلطان جینتی کا جو مرکزی جلسہ منعقد ہورہا ہے، اس کی صدارت رکن اسمبلی وسینئر کانگریس رہنما جناب روشن بیگ کریں گے، تقریب میں امیرشریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان رشادی، ریاستی وزراء ضمیر احمد خان، یوٹی قادر، ریاستی کونسل کے چیرمین بسوراج ہورٹی ، میئر گنگامبیکے ملیکارجن کے علاوہ اراکین پارلیمان واسمبلی اور دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...