کرناٹک اسمبلی انتخابات: تنظیم کے احترام میں بھٹکل جے ڈی ایس اُمیدوارعنایت اللہ شاہ بندری نے لئے اپنے قدم پیچھے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th April 2018, 10:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل18 اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج بدھ صبح قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے اراکین انتظامیہ اور سیاسی پینل کے اراکین کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس میں کافی گرما گرم بحث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کو لے کر جے ڈی ایس اُمیدوار عنایت اللہ شاہ بندری جو تنظیم کے نائب صدر بھی ہیں نے اپنے حق میں فیصلہ سنانے کی تمام ذمہ داران سے درخواست کی، مگر جب اُنہیں محسوس ہوا کہ اراکین انتظامیہ کی طرف سے  مطلوبہ تعاؤن نہیں مل رہا ہے تو انہوں نے تنظیم کے احترام میں    انتخابات سے اپنے قدم پیچھے ہٹانے کی بات کہی۔

ذرائع نے بتایا کہ جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے جب کہا کہ وہ انتخابات سے دستبردار ہورہے ہیں تو پھر کانگریس کی طرف سے تنظیم کو موصول ہونے والا مراسلہ پڑھ کر سنایا گیا جس میں کانگریس کی طرف سے تنظیم سے اپنے حق میں فیصلہ سنانے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع سے ملی خبر کے مطابق بعد میں کانگریس اُمیدوار منکال وئیدیا کو آج بدھ شام پانچ بجے تنظیم دفتر میں آنے کی دعوت دی گئی اور موصوف نے وقت مقررہ پر پہنچ کر تنظیم کے اراکین کے ساتھ مختلف اُمور پر گفتگو کی اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعائون کا یقین دلایا۔

ذرائع نے بتایا کہ تنظیم اب اطراف کے علاقوں کے تمام ذمہ داران کے ساتھ ایک اور نشست منعقد کرے گی ، ساتھ ساتھ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  اور محلہ کمیٹیوں کے ذمہ داران وغیرہ  کی موجودگی میں اپنا حتمی فیصلہ لے گی کہ علاقہ   کے مسلمان کس اُمیدوار کو اپنا تعاؤن پیش کریں۔ بتایا گیا ہے کہ فیصلہ ہونے کے بعد اُمیدوار کو تمام جماعتوں کے ذمہ داران کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا اور ذمہ داروں کو اُمیدوار کے ساتھ آمنے سامنے بات چیت کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا۔خبر ہے کہ اطراف کے علاقوں کے ساتھ ساتھ گلف کی مختلف جماعتوں نے تنظیم کو مراسلات روانہ کئے ہیں اور اپنے اپنے حلقہ کے لوگوں کے خیالات سے تحریری طور پر تنظیم کو آگاہ  کرادیا ہے۔

میٹنگ کی صدارت تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے کی۔جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، سکریٹری مولوی یاسر برماور ندوی، سیاسی پینل کے کنوینر مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت کافی ذمہ داران اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔