بھٹکل بلاک کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے میں طاقتور اُمیدوار ہوں؛ کے جے نائک کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2018, 4:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/جون (ایس او نیوز) بھٹکل بلاک کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے میں طاقتور  اُمیدوار ہوں، اس بات کا دعویٰ  تعلقہ کسان اور کھیت مزدور کانگریس سمیتی کے صدر کے جے نائک نے کیا ہے۔

کے جے نائک کے مطابق وہ 30 سالوں سے  کانگریس  کے وفادار کارکن ہیں اور یوتھ کانگریس صدراور ضلع یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ اب وہ کانگریس کے بھٹکل تعلقہ کسان اور کھیت مزدور سمیتی کی صدارت سنبھال رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے تعلق سے مزید کئی باتوں کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ وہ ماروکیری گرام پنچایت صدرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد دیگر کئی عہدوں پر بھی فائز ہوچکے ہیں اور کئی ایک انتخابات میں کانگریس کے لئے سرگرم ہوکر کام کرچکے ہیں۔ کانگریس کے سنئیر اور جونئیر سبھی کارکنوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جس کی بنا پر کے جے نائک کا کہنا ہے کہ ان سب خدمات کو دیکھتے ہوئے اُنہیں  بلاک کانگریس کی خالی ہوئی صدارتی سیٹ  کا عہدہ سونپنا چاہئے۔ انہوں نے اس تعلق سے  یقین دلایا کہ وہ   کارکنوں کو متحد کرنے اور کانگریس کو مزید مضبوط کرنے کی طرف   توجہ دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...