صحافی جمال خشوگی کی مکہ ، مدینہ ، استنبول اور لندن میں ادا کی گئی غائبانہ نماز جنازہ

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 17th November 2018, 12:27 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 17نومبر ﴿ایس او نیوز/ایجنسی﴾ ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ کل جمعہ کو مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں ادا کردی گئی۔

صحافی کے بیٹے صلاح خشوگی نے مدینہ میں والد کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے فوری بعد ادا کی جانے والی غائبانہ نماز جنازہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ  ہزاروں لوگوں نے  غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بحرین میں بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی خوبصورت عید ملن تقریب ؛ اناس افریقہ کو بیسٹ اسٹوڈینٹ کا ایوارڈ؛ قران حفظ کرنے پر اسعدمصباح کو بھی ملا خصوصی اعزاز

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام بروز جمعرات  13جون کو منعقد ہوا، جس میں  بچوں کے پروگرام بالخصوص نظمیں، کوئیز، کھیل مقابلے نہایت دلچسپ رہے، عید ملن تقریب میں تعلیمی ایوارڈ سمیت بچوں کی ہمت آفزائی  کے لئے  بعض خصوصی انعامات  سے بھی نواز گیا جبکہ   آخر میں ریفل ...

جون 13 کو ہوگا بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام؛ ممبران سے شرکت کی درخواست

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی عید ملن تقریب انشاء اللہ 13 جون کو مناما کے    ویندھم گرینڈ ہوٹل (Wyndham Grand Hotel, Manama)  میں  منعقد کی گئی ہے جس میں  دلچسپ اور تفریحی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی اظہرالدین آرمار نے دی ہے۔

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی عید ملن تقریب؛ نوائطی ڈرامے، کوئیز، فینسی ڈریس سمیت کئی دلچسپ پروگرام سے حاضرین نے اُٹھایا لطف

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی طرف سے عید کی رات ٹھیک 10بجے کراون پلازہ ہوٹل میں ایک شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں  تفریحی پروگرام، بچوں کا فینسی ڈریس ، نوائطے ڈرامے، کوئز اور ریفل ڈراء  وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں سے  حاضرین نے خوب لطف اُٹھایا۔

دوبئی میں بھیانک سڑک حادثہ 12 ہندوستانی شہری سمیت17افراد ہلاک

دوبئی میں جمعرات کی شام کو ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگر کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس پر  مختلف ممالک کے کل 31مسافر سوار تھے۔