اننت کمارہیگڈے  مسلمانوں کے ساتھ لین دین کرتے ہیں: سرسی میں جے ڈی ایس کے ممکنہ امیدوار اسنوٹیکر کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2019, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:22؍مارچ (ایس او نیوز) دھرم کے متعلق بات کرنےو الے ہیگڈے دیگر قوم کے کریمنل فرد کے ساتھ ہماری مندر میں گھومتے ہیں، مسلم نوجوانوں کے ساتھ غیر قانونی سائٹ کا لین دین کرنے کا سابق وزیر اور لوک سبھا انتخابات کے  جے ڈی ایس  کے ممکنہ امیدوار آنند اسنوٹیکر نے اننت کمارہیگڈے کے خلاف الزام لگایا ہے۔

شہر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے ضلع کا سب سے خراب کیڑا ہے، سماجی خدمت کے بجائے صرف زبانی سیاست کررہے ہیں۔ اب بی جے پی میں بھی ہیگڈے کے لئے کوئی مقام بھی نہیں، عزت بھی نہیں ہے۔ پہلےپہل یڈیورپا کے بالکل بازو میں بیٹھنے والے اننت کمار کو سرپربٹھا لینے کے بعد تمام لوگ کنارے کئے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے ساتھ ضلع کا نام بھی برباد کئے ہیں۔ اننت کمارہیگڈے مودی  کے نام پر ووٹ مانگنے کے بجائے اپنے نام پر ووٹ مانگیں ۔

کانگریس، جے ڈی ایس متحدہوکر وزیر آر وی دیش پانڈے ، مارگریٹ آلوا کی قیادت میں انتخابات کے سامنا کریں گے۔ دیش پانڈے کا ایک مقام و احترام ہے ، انتخابات میں جیت حاصل ہوتی ہے تو سرسی کو ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کرنے کا تیقن دیا۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ششی بھوشن ہیگڈے ، بی آر نائک، تمپا مڈیوال، سید مجیب وغیرہ موجود تھے۔ اس کے بعد جے ڈی ایس کارکنان کےساتھ اسنوٹیکر نے میٹنگ کی۔

سداپور میں بھی پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے اسنوٹیکر نےکہاکہ اب تک منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں سے ضلع کی کچھ بھی ترقی نہیں ہوئی ہے، ضلع کے ساتھ انصاف کرنےکے لئے ایک موقع دینے کی اپیل کی۔ انہوں نےکہاکہ ضلع میں جے ڈی ایس کے ارکان اسمبلی ، ایم پی نہ ہونے کے باوجود نشست حاصل کئے ہیں، اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ یہاں رام کرشنا ہیگڈے کے چاہنے والے ہیں، ایس بنگارپا کے حمایتی ہیں، پسماندہ طبقات، اقلیتی ہیں، ان سب کا ضرور بضرور تعاون ملے گا، ہمیں منتخب ہونےکا بہترین موقع حاصل ہے۔ اننت کمارہیگڈے کو پانچ مرتبہ منتخب کئے ہیں ہمیں صرف ایک موقع دیجئیے ، پھر دیکھئے ہم کیسے کام کرتے ہیں۔

مجھے اعلیٰ کمان نے کہا ہے کہ تم ہی امیدوار ہیں، ہماری مخلوط حکومت ہے ، اگر کانگریس کو بھی سیٹ دی جاتی ہے تو لازماً اس کے لئے کام کریں گے۔ یہ صحیح ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان کچھ چھوٹی موٹی باتیں ہورہی ہیں ایک مرتبہ اعلان ہوجائے تو سب کچھ ٹھیک ہونے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...