بھٹکل میں جمعیۃ الحفاظ کے بعد اب جمعیۃ الحافظات کاقیام؛ اب حافظات کےلئےشہر میں ہوگا شاندارمسابقہ؛ جلدسےجلد فارم پُر کرکے جمع کرنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th March 2019, 12:33 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/ مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل میں جس طرح جمعیۃ الحفاظ قائم ہے اسی طریقہ کار پر بھٹکل میں اب جمعیۃ الحافظات کا بھی قیام عمل میں آیا ہے ، جس کے ساتھ ہی شہر میں بہت جلد بھٹکل کی حافظات کے لئے شاندار مسابقہ حفظ قران بھی  منعقد کیا جائے گا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گذشتہ روز آزاد نگر میں واقع جامعۃ الصالحات میں سینکڑوں حافظات کی موجودگی میں جمعیۃ الحافظات کا قیام عمل میں آیا جہاں شہر کی حافظات کے لئے بہت جلد مسابقہ قران منعقد کئے جانے کے تعلق سے بھی فیصلے لئے گئے۔ 

خبر ملی ہے کہ حافظات کے لئے مسابقہ حفظ قران اپریل ماہ کے آواخر میں منعقدکیا جاسکتا ہے اورمسابقہ میں شریک ہونے کے لئے جس طرح جمعیۃ الحفاظ میں حافظوں کی جانچ ہونے کے بعد اُنہیں مسابقہ کے لئے منتخب کیا جاتا ہے، اُسی طرح حافظات کی بھی جانچ کی جائے گی، سبھی حافظات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ممبر بنیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کی حافظات بھلے وہ کسی بھی شہر یا ملک میں مقیم ہوں، وہ  جمعیۃ الحافظات کی ممبر بن سکتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعیۃ الحافظات کی ممبرشب کے لئے بھٹکل جامعۃ الصالحات سلطان اسٹریٹ اور جامعۃ الصالحات آزاد نگر میں ممبرشپ فارم دستیاب ہیں، جسے پُر کرکے وہیں پر جمع کرایا جاسکتا ہے۔

مسابقہ کے لئے نو الگ الگ گروپس ہوں گے، دس پارہ ، پندرہ پارہ اور تیس پارہ۔۔۔ دس پارہ کے گروپ میں پندرہ سال سے کم عمر کی حافظات، پندرہ پارہ کے گروپ میں پچیس سال سے کم عمر اور تیس پارہ کے گروپ میں کسی بھی عمر کی حافظات حصہ لے سکیں گی۔ اسی طرح دس پارہ، پندرہ پارہ اور تیس پارہ میں الگ الگ عمر کی حافظات کے بھی گروپس ہوں گے۔ مسابقہ کے تعلق سے مزید جانکاری فارم حاصل کرنے کے دوران لی جا سکتی ہیں۔

مسابقہ کے موقع پر بعض حافظات کو اُن کی کارکردگی کی بنیاد پر خصوصی انعامات سے نوازے جانے کی بھی بات چل رہی ہے، مثال کے طور پر کم عمری میں قران حفظ کرنے یا زائد عمر گذرنے کے بعد قران حفظ کرنے والی خواتین کو اُن کی  کارکردگی کی بنیاد  پر اُنہیں بھی گرانقدر انعامات سے نوازے جانے کا منصوبہ ہے۔اس تعلق سے مزید تفصیلات عنقریب دی جائے گی۔

بھٹکل کی تمام حافظات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 20 رجب سے پہلے پہلے جامعۃ الصالحات سے فارم حاصل کریں اور فوری اپنا فارم پُر کرکے وہیں پر جمع کرائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔