داؤدابراہیم کا معتبرمعاون جابرمطیع گرفتار
نئی دہلی ؍لندن ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عالمی سطح پر دہشت گرد قراردیئے گئے اور مفرور ڈان داؤد ابراہیم کے معتبر معاون جابرمطیع کوبرطانیہ کی پولیس نے حراست میں لیاہے۔
مطیع کوحراست میں لئے جانے خبر کو ہندستان کی سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک بڑی کامیابی کے طورپر دیکھاجارہاہے ۔ہندستان نے ماضی میں مطیع کو گرفتارکیئے جانے کی درخواست کی تھی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری اور داؤد کا مالی بندوبست سنبھالنے والے مطیع کو چیرنگ کراس پولیس کے افسران نے لندن میں حراست میں لے لیا۔
مطیع کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ داؤد اور اسکی بیوی مہ جبیں کا کافی قریبی ہے ۔اسکے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے ،جس میں اسے کراچی کا شہری بتایاگیاہے ۔ہندستانی سکیورٹی ایجنسیوں کا مانناہے کہ داؤد کو بھی اکثرکراچی کے آس پاس دیکھا گیاہے ۔