اسلام نے خود پسندی سے منع کیا ہے اور معاشرہ سے وابستگی کا حکم دیا ہے، امام حرم

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 22nd July 2017, 8:02 PM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ، 22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر سعودالشریم نے واضح کیا ہے کہ اسلام نے خود پسندی سے منع اور معاشرے سے وابستگی کا حکم دیاہے۔ اجتماعیت کو اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ معاشرے سے جڑے رہنے میں خیر و برکت حاصل ہوتی ہے جبکہ معاشرے سے کٹنا گمراہی اور تفرقہ و انتشار کو ہوا دینا ہے۔ جو قوم بھی تفرقے و انتشار میں مبتلا ہوئی ناکامی اس کا نصیب بنی۔ وہ ایمان افروز روحانی ماحول میں جمعہ کا روح پرور خطبہ دے رہے تھے۔ امام حرم نے کہا کہ دنیا بھر کے عقلمند اتحاد و اتفاق کی اہمیت و افادیت اور تفرقہ و انتشار کے مضرت رساں ہونے پر متفق ہیں۔ شیطان ہمیشہ ایک،دو کا ساتھ دیتا ہے 3اور اس سے زیادہ کا نہیں۔ امام حرم نے کہا کہ اسلامی شریعت میں اتحاد و اتفاق کی مصلحت کا پاس کیا اور اتحاد کے ضامن مفادات کے راستے پیدا کئے۔ اتحاد میں رخنہ اندازی پیدا کرنے والے طور طریقوں پر قدغن لگائی۔ امام حرم نے کہا کہ اگر کوئی شخص امت کے مفاد پر نجی مفاد کو ترجیح دے گا تو امت متحد نہیں ہو سکے گی۔ ایسا کرنے پر تفرقہ و انتشار کے در کھلیں گے۔ جو لوگ امت کے مفاد پر اپنے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں وہ خود پسند اور غرور ذات میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ شیطان کے شکار آسانی سے بن جاتے ہیں۔ عقلی اور نقلی دلائل ہمیں اتحاد و اتفاق کی تحریک دیتے ہیں۔ بعض لوگ اختلاف کاؤ علم بلند کر کے بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں۔ وہ رائے عامہ کی مخالفت کر کے اپنی امتیازی حیثیت دکھانے کے چکر میں اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں۔ اسلام نے تمام لوگوں پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ معاشرے سے جڑے رہیں، اتحاد و اتفاق سے کام لیں، اپنی رائے اور اپنی فکر منوانے کے چکر میں معاشرے سے علیحدگی نہ اختیار کریں۔ دوسری جانب مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ حسین آل الشیخ نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار خوشی کا انتہائی اہم سبب اپنے آپ کو اللہ کے احکام کا پابند بنا دینا ہے۔ آل الشیخ نے توجہ دلائی کہ قلبی اطمینان اور ذہنی سکون دنیا بھر کے انسانوں کا بنیادی ہدف رہا ہے او رہے نیز رہے گا بھی۔ سب لوگ قلبی سکون اور ذہنی اطمینان کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ اس کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ امام مسجد نبوی نے توجہ دلائی کہ کوئی بھی انسان دنیاوی نعمتوں اور آسائشوں کے بل پر قلبی سکون اور ذہنی اطمینان حاصل نہیں کر سکتا۔ حقیقی سکون اور سچی خوشی کی کلید وہی ہے جس کا تذکرہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...