ہمارے ملک میں سائنسداں ، ڈاکٹرس اور پڑوسی ملک میں دہشت گرد تیار ہوتے ہیں : اقوام متحدہ اسمبلی میں سشما سوراج کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 11:32 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ،23/ستمبر (ایجنسی) دہشت گردی کو انسانیت کے لیے ’ موجودہ خطرہ ‘ قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے یہ جاننا چاہا کہ اگر اقوام متحدہ سلامتی کونسل دہشت گردوں کی فہرست پر اتفاق نہ کرسکے تو پھر بین الاقوامی برادری اس لعنت کا مقابلہ کس طرح کرے گی ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 72 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ دہشت گردی ان مسائل میں سب سے اوپر ہے جن کا اقوام متحدہ حل تلاش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے دشمن کی نشاندہی کرنے سے اتفاق نہیں کرسکتے پھر مل کر اس کا مقابلہ کس طرح کرپائیں گے ؟ اگر اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد کا فرق برقرار رہے ، ایسے میں ہم متحدہ مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں ؟ سشما سوراج کا اشارہ چین کی طرف تھا جو سلامتی کونسل کا ویٹو اختیارات کا حامل مستقل رکن ہے ۔ اس نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر امتناع کی ہندوستان کی کوششوں میں ہمیشہ رکاوٹ کھڑی کی ۔ سشما سوراج نے اقوام متحدہ رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع کنونشن کے تعلق سے نئے عہد کا مظاہرہ کریں ۔ اس کنونشن کی تجویز 1996 میں پیش کی گئی اور دو دہے گزرنے کے بعد بھی اقوام متحدہ میں دہشت گردی کی تشریح پر اتفاق نہ ہوسکا ۔ سشما سوراج نے پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے دہشت گرد گروپس جیسے لشکر طیبہ ، جیش محمد ، حزب المجاہدین اور حقانی نیٹ ورک قائم کرنے کا حوالہ دیا ۔

انہوں نے پاکستانی قائدین پر زور دیا کہ وہ اس بات کا محاسبہ کریں کہ پاکستان ’ دہشت گردی برآمد کرنے والی فیکٹری ‘ کی حیثیت سے بدنام کیوں ہے ۔ انہوں نے پاکستان پر ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑ دینے کا الزام عائد کیا اور ایک ایسا ملک جو تباہی ، موت اور غیر انسانیت نوازی کا برآمد کنندہ ہے ، اس شہ نشین سے انسانیت کی تعلیم دے رہا ہے ۔ اس طرح یہ دوغلی پالیسی کا چمپئن بن چکا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو اقوام متحدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور سرکاری دہشت گردی کا الزام عائد کیا تھا ۔ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستانی قائدین اپنا محاسبہ کریں ۔ انہوں نے متواتر دوسرے سال ہندی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سائنٹفک اور ٹکنیکل ادارے قائم کئے جن پر دنیا فخر کرے لیکن پاکستان نے اپنے ہی عوام کو دہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم اور ایمس قائم کرتے ہوئے سائنسداں ، اسکالرس ، ڈاکٹرس ، انجینئرس تیار کئے اور پاکستان نے دہشت گرد تیار کئے ۔ پاکستان نے دہشت گرد کیمپس قائم کئے ۔ لشکر طیبہ ، جیش محمد ، حزب المجاہدین اور حقانی نیٹ ورک قائم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس عوام کو موت سے بچاتے ہیں ، دہشت گرد انہیں موت کی نیند سلاتے ہیں ۔ اگر پاکستان ترقی پر توجہ دیتا تو آج پاکستان اور ساری دنیا زیادہ محفوظ رہتے ۔

اقوام متحدہ اصلاحات پر زور:اقوام متحدہ سلامتی کونسل اصلاحات کے لیے جلد از جلد مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے سشما سوراج نے توقع ظاہر کی کہ یہ عالمی ادارہ کی اولین ترجیح ہوگی ۔ سشما سوراج نے کہا کہ 2015 میں جو شروعات کی گئی اسے عملی شکل دی جائے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی ۔

نوٹ بندی جرات مندانہ فیصلہ:وزیر خارجہ سشما سوراج نے نوٹ بندی کو وزیراعظم نریندر مودی کا جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ۔ کرپشن کی ذیلی شاخ کالا دھن سے نمٹنے کے لیے انہوں نے یہ قدم اٹھایا تھا ۔ انہوں نے ملک میں متعارف کئے گئے جی ایس ٹی کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان نے حوصلے اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے ۔۔

سشما سوراج کو مودی اور راج ناتھ سنگھ کی مبارکباد: وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر وزیر خارجہ سشما سوراج کو مبارکباد دی ۔ نریندر مودی نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ دہشت گردی کے خطرات اور اس سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ سشما سوراج نے سخت پیام دیا ہے ۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ سشما سوراج نے عالمی چیلنجس کی نشاندہی کی اور ان سے سختی کے ساتھ نمٹنے ہندوستان کے عہد کا اعادہ کیا تاکہ اس کرۂ عرض کو محفوظ بنایا جاسکے۔ نریندر مودی نے کہا کہ سشما سوراج نے اپنی تقریر کے ذریعہ عالمی اسٹیج پر ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سشما سوراج نے دہشت گردی پر پاکستان کی دوغلی پالیسی کو بے نقاب کردیا ۔انہوں نے کہا کہ سشما سوراج نے جس انداز میں پاکستان کی اشتعال انگیزی اور دوہری پالیسی کو بے نقاب کیا اس سے ان کی غیر معمولی صلاحیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کے چلتے سو فٹ لمبا بورڈ گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 14؛ 80 زخمی

ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد  بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح  بورڈ کے نیچے  ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں ہوئی پولنگ؛ 67.71 فیصد ووٹنگ درج

چوتھے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں پیر کو جن نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام (جموں و کشمیر) میں ہوئی جملہ 96 لوک سبھا سیٹوں کی  پولنگ میں الیکشن کمیشن کی دی گئی جانکاری کےمطابق 67.71 فیصد  ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ ؛ حیدر آباد میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ...

سماج وادی پارٹی کے افضال انصاری کا معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی دونوں نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی

اتر پردیش کی غازی پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار افضال انصاری کی گینگسٹر معاملے میں ملی چار سال کی سزا کے خلاف عرضی پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور پھر آئندہ پیر یعنی 20 مئی تک کے لیے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس درمیان غیر یقینی والی حالت کو دیکھتے ہوئے افضال ...

ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے 17 مئی تک جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے 13 مئی کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مبینہ اراضی گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج دینے والی عرضی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے 17 مئی تک جواب مانگا ہے۔

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...