ڈوکلام تعطل میں دانشمندانہ طریقے سے برتاؤ کر رہا ہے ہندوستان: امریکی ماہرین
واشنگٹن،12؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے ایک سب سے سینئردفاعی ماہر نے کہا ہے کہ سکم سیکشن میں چل رہے ڈوکلام تعطل میں ہندوستان ایک مضبوط طاقت کی طرح برتاؤ کر رہا ہے اور اس سے چین بدمزاجی کرنے والے ناسمجھ کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔ہندوستان اور چین کے درمیان گزشتہ 50 دن سے ڈوکلام علاقے میں تعطل چل رہا ہے۔ اس تعطل کے بعد سے شروع ہوا، جب ہندوستانی فوجیوں نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو اس علاقے میں سڑک بنانے سے روک دیا تھا۔اس معاملے کو لے کر ہندوستان کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے ممتاز نیول وار کالج میں حکمت عملی پروفیسر جیمز آر ہومز نے کہا کہ اب تک نئی دہلی نے صحیح چیزیں کی ہیں، نہ تو وہ تنازعہ میں پیٹھ دکھا کر بھاگ گیا ہے اور نہ ہی اس نے بیجنگ کی طرح بڑھ چڑھ کر زبان درازی سے جواب دیا ہے۔ہومز نے کہا کہ وہ ایک دانشمند طاقت کی طرح برتاؤ کر رہا ہے اور اس سے چین اس ناسمجھ کی طرح دکھائی دے رہا ہے جو بدمزاجی کر رہا ہے۔ ہومز نے کہا کہ یہ بات عجیب ہے کہ چین اپنے سب سے بڑے پڑوسی کے ساتھ سرحدی تنازعہ زندہ رکھنا چاہتا ہے۔