بھٹکل: مستقبل میں جمہوریت کا باقی رہنا مشکوک : پی ایف آئی کے ریاستی صدر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2018, 7:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) موجودہ حالات میں ملک  میں جاری  انتشار اور خلفشار کو دیکھتے ہیں تو آئندہ دنوں میں جمہوریت کی بقا کے متعلق شبہ پیدا ہونے کا پاپولر فرنٹ آف انڈیا کرناٹکا کے صدر محمد شکیب  نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں جمعہ کی رات نوائط کالونی کے خوشحال شادی ہال میں کمیونٹی لیڈرس گیٹ ٹو گیدر پروگرام کی صدارت کرتےہوئے خطاب کررہے تھے۔ پی ایف آئی کے ریاستی صدر نے کہاکہ گزشتہ 17سالوں میں پی ایف آئی ملک بھر میں پھیلی ہے، فرنٹ  لاکھوں کا کیڈر رکھتی ہے ، اس کا اصل مقصد ملک کی فکر کرنا ہے موجودہ حالات میں ملک کا جمہوری نظام اور دستور خطرے میں ہے، ہم تمام کو مل جل کر یہ فکر کرنی ہے کہ اس کو کیسے تحفظ بخشا جائے۔ اسی فکر  لے کر ہم سارے ملک میں مہم چلا رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ ملک کے پسماندہ،مظلوم  طبقات،دلت تعاون کررہے ہیں، مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد لوگوں سے ملاقات کا ہدف ہونے کی بات کہتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کرناٹکا میں پی ایف آئی کے ذریعے 1.50لاکھ لوگوں تک اس پیغام سے آشنا کرنے کا مقصد ہے۔

انہوں نے موجودہ مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں ملک بدحالی کے کگار پر پہنچ چکا ہے، اس کے لئے سنگھ پریوار اور مودی جی ہی ذمہ دار ہیں۔ اب وہ آئندہ انتخابات کے دوران’ اچھے دن آئیں گے‘ کا فرسودہ نعرہ لے کر نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں اچھی طرح پتہ ہے کہ عوام جھوٹ کو سمجھ چکے ہیں، اسی لئے اب سنگھ پر یوار دوبارہ وہی ہندو مسلم کارڈ کے ذریعے میدان میں اترے گی اور ہندو کے لئے مسلمانوں کو ویلن بنا کر ، ڈرا دھمکا کر اقتدار حاصل کرنےکی سازش رچی جارہی ہے۔ اسی منصوبے کے تحت لنچنگ ، گورکشھا، طلاق ثلاثہ جیسے ایشوز کو نمونے کے طورپر آزمایا گیا ہے۔ آئندہ دنوں میں زبردست فسادات بھڑکانے کی سازش چل رہی ہے  ہم سب کو بغیر کسی خوف کے آگے بڑھنا ہے۔

شیرور کے مولانا مفتی معظم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان بادشاہوں  کے دور کی سنہرے حروف سے لکھی گئی ہندوستانی تاریخ کی آزادی کے بعد نام نہاد سکیولر پارٹیوں نے مٹی پلید کی ہے۔ موجودہ مرکزی حکومت ملک کی عزت کو امبانی بادشاہوں کے ذریعے نیلا م کردیا ہے کہتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد مسلمانوں کو نظر انداز کرنے والی  پالیسی پر عمل پیر اسکیولر پارٹیوں سے انصاف کی امید کرنا بہت بڑی بے وقوفی ہوگی۔ گزشتہ 70برسوں سے مسلمانوں کو بہلا پھسلا کر ان کے منہ میں لالی پاپ دینے کا کام کیا جارہاہے، بے انصافی ، ظلم و ستم سے پریشان مسلمان طبقہ اب کسی سے انصاف کی طلب نہیں کرے گا۔ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کےلئے مسلمانوں کے الزام عائد کرنے کی منصوبہ بند سازشیں اس ملک میں جاری رہنے پر بیزارگی کااظہار کیا۔ ڈائس پر بھٹکل پی ایف آئی کے صدر عبدالکریم، ضلع صدر محمد حنیف گنگولی موجود تھے۔ سراج الدین بنگالی نے نظامت کی تو توصیف بیاری نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...