پی چدمبرم اور کارتی چدمبرم کوعدالت سے بڑی راحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2018, 8:45 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کی ایک عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور ای ڈی کی جانب سے داخل ایئر سیل۔میکسس معاملے میں پیر کو سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو گرفتاری سے دیا گیا آخری تحفظ ایک نومبر تک بڑھا دیا۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سینی نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے ایک نومبر کی تاریخ اس وقت طے جب سی بی آئی اور ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے وکلاء نے اس معاملے میں ملتوی کی مانگ کی۔سی بی آئی کے وکیل اضافی سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) تشارمہتا اور ای ڈی کے وکیل نتیش رانا نے عدالت کو بتایا کہ چدمبرم کے وکلاء پی کے دوبے اور ارش دیپ سنگھ کے ذریعے داخل عرضیوں پر تفصیلی جواب داخل کرنے اور ان پر بحث کرنے کے لئے ایجنسیوں کو وقت کی ضرورت ہے۔گزشتہ 19 جولائی کو سی بی آئی کی جانب سے داخل الزام خط میں چدمبرم اور ان کے بیٹے کو نامزد کیا گیا تھا۔ایجنسی نے خصوصی جج کے سامنے چارج شیٹ داخل کیا جس پر اگلی سماعت کے دن غور کیا جائے گا۔سی بی آئی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ 2006 میں وزیر خزانہ کے عہدے پر رہتے ہوئے چدمبرم نے کس طرح ایک غیر ملکی کمپنی کو غیر ملکی سرمایہ کاری انسویٹمنٹ پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کی منظوری دلائی جبکہ صرف کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کو ایسا کرنے کا حق تھا۔3,500 کروڑ روپے کے ایئر سیل۔میکسس معاہدہ 305 کروڑ روپے کے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں کانگریس کے سینئرلیڈرچدمبرم کا کردار جانچ ایجنسیوں کی چھان بین کے دائرے میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تلنگانہ میں 19فروری کو کابینہ کی توسیع

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ دوبارہ اقتدار میں آنے کے دو ماہ کے بعد اپنی کابینہ میں توسیع کرنے کی تیاری میں ہے اور ساری بحث اب اس بات پر ٹک گئی ہے کہ اس میں کن لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

بھٹکل میں مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کی کڑی مذمت: تحصیلدار کی معرفت وزیراعظم کو میمورنڈم ؛کڑی کارروائی کا مطالبہ

کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے تحصیلدار کی معرفت وزیر اعظم نریندر مودی کو اپیل سونپتے ہوئے دہشت گردی کا کرار ا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

بھٹکل: شرالی میں ہائی وے کی توسیع کے دوران ہنگامہ؛ پولس کی لی گئی مدد؛ عوامی مخالفت نظرانداز؛ 30میٹرکی ہی توسیع کے ساتھ کام شروع

شرالی میں قومی شاہراہ کی تعمیر 45میٹر کی توسیع کے ساتھ ہی کی جائے ، کسی حال میں بھی توسیع کو 30میٹر تک کم کرنے نہیں دیں گے۔  مقامی  عوام کی سخت مخالفت کے باوجود ضلع انتطامیہ بدھ کو 30 میٹر کی توسیع کے ساتھ شاہراہ تعمیری کام کی شروعات کی۔