پرسنل لا بورڈ کے اہم فیصلے اور ضروری ہدایات کو عوام تک پہونچانے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2017, 5:53 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 20/ اپریل (ایس او نیوز/ شارب ضیاء) مورخہ ۱۵؍۱۶؍اپریل کوعالم اسلام کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں ملک کے سب سے باوقار متحدہ اور مشترکہ پلیٹ فارم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ورکنگ کمیٹی(مجلس عاملہ) کی اہم میٹنگ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ورکنگ کمیٹی کے مشہور علمائے کرام و دانشوران ملت نے شرکت کی ۔

یہ میٹنگ موجودہ نازک حالا ت میں سلگتے ہوئے مسائل پرغوروخوض کرنے کے لئے منعقد کی گئی جس کے فیصلوں پر پورے ملک کی نگاہ لگی ہوئی تھی،الحمد للہ!حضرت صدر محترم حضرت مولانارابع حسنی ندوی اور مشہور عالم ربانی حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی اورورکنگ کمیٹی کے اراکین نے باہمی مشورے سے ملک کے موجودہ حالا ت کے تناظر میں بڑے اہم فیصلے کئے اور ملک کے مسلمانوں کویہ پیغام دیاکہ وہ خود شریعت پر عمل پیرا ہوں،تا کہ دوسروں کو شرعی معاملات میں مداخلت کا موقع نہ ملے۔ مسلمانوں کو بیجا طلاق سے گریز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بورڈ نے یہ فیصلہ بھی کیاکہ بلا عذر تین طلاق دینے والوں کاسماجی بائیکاٹ کیا جائے،تا کہ تین طلاق کی شرح کم سے کم ترہو۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں میں طلاق کی شرح دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی بہ نسبت کم ہے۔میڈیا میں جو شور مچایا جا رہا ہے اور جس طرح سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تین طلاق کامسئلہ اٹھاکر مسلمانوں کو بدنام کیا جارہاہے، یہ ایک سازش ہے۔جس کے پیچھے فسطائی طاقتیں کام کر رہی ہیں۔ آ ل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی فکر یہ ہے کہ مسلمانوں میں طلاق کی شرح مزید کم ہو ،اس کام کے لئے مسلم وومین ونگ اور ہیلپ لائن کو وسعت دے کر مسلم خواتین کی رہنمائی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،نیز ستم رسیدہ مطلقہ خواتین کی مدد کے لئے بھی بورڈ پوری طرح تیار ہے ،اورعلماء وائمہ کرام اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے بورڈ نے اصلاح معاشرہ کی اس مہم میں شریک ہونے کی گذارش بھی کی ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے تناظر میں آ ل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے مسلمانوں کو صبروبرداشت کی تلقین کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ اسلامی معاملات واحکامات کے سلسلہ میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کے ازالے کی کوشش کریں، بطور خاص علماء و ائمہ مساجد اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں۔ آ ل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مسلم پرسنل لا سے متعلق پھیلائی گئی بد گمانیوں کو دورکرنے کے لئے ایک پروگرام مرتب کیا ہے، جوعنقریب سامنے آئے گا۔

بورڈنے تمام مسلمانان ہند کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ لڑکیوں کو جہیز دینے کے بجائے شریعت کے مطابق انہیں وراثت میں سے حصہ دیں۔جب کہ بابری مسجد کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بابری مسجد کے معاملہ میں سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ کرے گا وہی ہمیں قابل قبول ہوگا، اس کے علاوہ باہرسے اس کافیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ آ ل ا نڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ نے پریس نوٹ کی شکل میں اپنا تین صفحاتی پیغام اور میاں بیوی کے باہمی نزاعات کے سلسلے میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے ،سماجی وفلاحی تنظیموں کے ذمہ داران سے گذارش کی ہے کہ وہ اس پیغام اورہدایت نامہ کی پرنٹ نکال کر اپنے علاقوں کی تمام مساجد میں پہنچائیں،نیز جو حضرات اسے پمفلٹ یا کتابچے کی شکل میں شائع کرکے تقسیم کر سکتے ہو ں وہ اسے ضرور تقسیم کریں۔ ائمہ مساجد سے بھی درخواست ہے کہ وہ آنے والے جمعہ اور اس کے بعد والے جمعہ کے خطبے میں بورڈ کے پیغام اورہدایت نامہ کو پڑھ کر سنائیں۔ گذشتہ دنوں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے ،پورے ملک میں دستخطی مہم چلائی گئی جو بحمد اللہ پوری طرح کامیاب رہی، اور مجموعی طور پر چار کروڑ تراسی لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سو چھیانوے (48347596)دستخط جمع ہوئے، جس میں خواتین کے دو کروڑ تہتر لاکھ چھپن ہزار نو سو چونتیس(27356934) دستخط ہیں اور مردوں کے دو کروڑ نولاکھ نوے ہزار چھ سو باسٹھ (20990662)دستخط ہیں۔

دستخطی مہم میں وقت دینے ،حصہ لینے اور اپنا تعاؤن پیش کرنے والے اداروں تنظیموں اور عام مسلمانوں کا بورڈ کی جانب سے مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے  شکریہ ادا کیا اور دُعا فرمائی کہ اﷲ تعالیٰ ہم تمام لوگوں کا حامی وناصرہو اور اپنے نیک مقاصد میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔(آمین)

نوٹ: جن حضرات کو ہدایت نامہ اور مسلم پرسنل لا بورڈ کاتین صفحاتی پیغام حاصل کرنا ہو، اُنہیں اس نمبر پر رابطہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے:8788657771۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...