نام ہی بدلنا ہے تو بھارت کو ہندوستان کر دو:شیاما چرن 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 10:05 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

الہ آباد:6/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنگم نگری الہ آباد کا نام بدلے جانے کے اپنے فیصلے پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب دیا ہے، لیکن یوگی کی ہی پارٹی بی جے پی کے ایم پی شیاماچرن گپتا نے حکومت کے اس فیصلے کو لے کر کھلے عام اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔الہ آباد سے بی جے پی کے ایم پی شیاماچر ن گپتا نے اس بارے میں کہا ہے کہ اگر ان دنوں نام تبدیل کرنے کی ہی سیاست ہو رہی ہے تو سب سے پہلے ملک کا نام تبدیل کرنا چاہئے۔ ان کے مطابق ملک کا صرف ایک نام ہونا چاہئے اور بھارت اور انڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی لگا کر صرف ہندوستان بولا جانا چاہئے۔رہنما کی دلیل ہے کہ ہندی میں بھارت اور انگریزی میں انڈیا لکھے جانے پر الجھن پیدا ہوتی ہے، اس لیے مودی حکومت کو چاہئے کہ ملک کا نام اب صرف ہندوستان ہی ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نام پرانا ہے اور ساتھ ہی اسے ہندی اور انگریزی دونوں میں لکھے جانے پر کوئی فرق نہیں آئے گا۔ اگر نام تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو سب سے پہلے ملک کا نام ہی تبدیل کرنا چاہئے۔ان دنوں پارٹی کے خلاف باغیانہ تیور دکھانے والے رہنما شیاما چرن گپتا نے الہ آباد کا نام بدلے جانے پر اپنا سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الہ آباد کے نام کے ساتھ ساڑھے چار سو سالوں کی تاریخ منسلک ہے۔ ایسے میں اسے تبدیل کیا جانا مناسب نہیں ہے۔ان کے مطابق بہتر یہ ہوتا کہ اس قدیم شہر کو پریاگ اور الہ آباد دونوں ہی ناموں سے پہلے کی طرح ہی استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ ضلع کا نام الہ آباد ہی رہنے دیا جاتا، جبکہ سنگم اور میلے علاقے کو پریاگ کے نام سے جانا جاتا۔ ان کا خیال ہے کہ نام تبدیل کرنے سے ضلع کو کوئی فائدہ تو ہونے والا نہیں ہے اور یہ فیصلہ صرف سیاست کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منی پور میں جمہوریت ہائی جیک، سیکورٹی فورسز کے سامنے جبراً این ڈی اے کے لیے ڈلوائے گئے ووٹ، کانگریس کا سنگین الزام

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ کے دوران کانگریس نے یہ سنگین الزام لگایا ہے کہ منی پور میں سیکورٹی فورسز کے سامنے جبراً این ڈی اے کے حق میں ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں۔ یہ الزام کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر ...

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...