منگلورو:اگرملک سے واقعی محبت ہے تو گاندھی کی توہین کرنےو الوں کو فوری گرفتار کریں : مرکزی حکومت سے یوٹی قادر کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th February 2019, 9:53 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:04؍فروری (ایس او نیوز) شہری ترقیات وزیر یوٹی قادر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں ملک سے محبت ہے   واقعی میں وہ گاندھی جی سے محبت کرتے ہیں تو گاندھی کی تصویر کو گولی مارکر توہین کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں۔ ہم اس کرتوت کی کڑی سے کڑی مذمت کرتے ہیں۔

منگلورو میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے قادر نے کہاکہ گاندھی جی اس ملک کے ایک انمٹ نقش کی طرح عالمی سطح پر معروف ہیں، بیرونی ملکوں میں بھارتیوں کو  گاندھی کےملک کےشہری کی حیثیت سے  شناخت  رکھتے ہیں۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف وزیر اعظم گاندھی جی کے احترام میں سر جھکاتے ہیں اور دوسری طرف ان کے حمایتی تنظیمیں اس طرح کی کارستانیوں کو انجام دیتے ہیں۔  ملک کے لئے اپنی زندگی ایثار کئے شخص کے ساتھ جو حرکت کی ہے وہ ملک غداری ہے، گاندھی کے قاتل گوڈسے کو منصوبہ بند طریقے سے بڑھاوادئیے جانے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔