ہوناور میں ہوئے سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی چھ؛ منی پال اسپتال میں ایک خاتون کی ہوئی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th September 2018, 7:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 18/ستمبر (ایس او نیوز) تین روز قبل ہوناور تعلقہ کے کرکی نیشنل ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی اور آٹھ لوگوں کو شدید زخمی حالت میں اُڈپی، منی پال اور مینگلور اسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا،  اس تعلق سے منی پال سے خبر ملی ہے کہ اسپتال میں ایڈمٹ ایک خاتون  زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ہے۔ اس کی موت کے ساتھ ہی حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔

مہلوک خاتون کی شناخت تارا  ہیگڈے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔کرکی میں ٹمپو اور ٹینکر کی ٹکر میں  اس خاتون کے سر کو شدید چوٹ لگی تھی اور اسے ہوناور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد  منی پال روانہ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی ہرممکن کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔