ہوناور اور مرڈیشور میں احتجاج کے بعد فیس بُک پر اشتعال انگیز فوٹو پوسٹ کرنے والے کو پولس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th June 2017, 6:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/جون (ایس او نیوز)  سوشیل میڈیا فیس بُک پر ایک اشتعال انگیز فوٹو پوسٹ کرنے کے الزام میں ہوناور پولس نے بالاخر ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت جیونت نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس متنازعہ  پوسٹ کو لے کر منگل کو ہوناور کی جماعت السلمین چنداور کی جانب سے  پولس کے اعلیٰ حکام اور تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے  اس کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعد میں کل بدھ کو  بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں بھی قومی تنظیم مرڈیشور کی جانب سے مرڈیشور پی ایس آئی کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے بھٹکل ڈی وائی ایس پی  اور سرکل پولس انسپکٹر کے نام میمورنڈم بھیجا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے  کہ مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ کے  کعبہ شریف کے فوٹو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے  کعبہ پر ہنومان کا فوٹو لگایا گیا تھا اور اطراف میں بھگوا جھنڈے اس انداز میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا تھا کہ جیسے یہاں بھگوا  لہر چل پڑی  ہو۔ ظاہر بات ہے کہ اس طرح کے فوٹو پوسٹ کرکے  مسلمانوں کی جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی گئی تھی، نوٹس لیتے ہوئے ہوناور جماعت المسلمین کے ذمہ داران نے فوری طور پر احتجاج کرتے ہوئے ہوناور پولس تھانہ پہنچ گئے اور پولس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے فوٹوز پوسٹ کرنے پر ہوناور دیہات کے ہوٹکے شیرور میں رہنے والے جیونت نائک کو فوری گرفتار کرے اور اُس کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔ جماعت المسلمین کے وفد نے بعد میں ہوناور تحصیلدار کو بھی میمورنڈم پیش کرتے ہوئے متعلقہ پوسٹ کرنے والے نوجوان کے خلاف  فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

کعبہ شریف کے اوپر ہنومان کی تصویر لگا کر فیس بُک پیچ پر پوسٹ کرنے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں بھی نوجوان حرکت میں آگئے اور سوسے زائد نوجوان جماعت المسلمین مرڈیشور کے دفتر کے باہر جمع ہوتے ہوئے اس پوسٹ  پر قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر جماعت کے ذمہ داران نے نوجوانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے نوجوانوں کا ایک وفد مرڈیشور پولس تھانہ بھیجتے ہوئے   قومی تنظیم مرڈیشور کے نام پر مرڈیشور پی ایس آئی کو میمورنڈم پیش کیا ۔ میمورنڈم میں  اس طرح کی مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش کرنے والے جیونت نائک کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ میمورنڈم کی نقل بعد میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی اور سرکل پولس انسپکٹر کو بھی سونپی گئی ۔

شہر کے پرامن حالات کو بگاڑنے کی کوشش کرنے اور مذہبی جذبات بھڑکانے کی پوسٹنگ پر پولس بھی فوری حرکت میں آگئی اور آج جمعرات کو جیونت نائک کو گرفتار کرلیا۔ بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوکمار  نے بتایا کہ  پولس نے جیونت نائک کو گرفتار کرلیا ہے اور ہوناور پولس تھانہ میں  اُس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...