ہوناور بار میں بس ڈرائیور قتل معاملہ میں تین گرفتار:ہوٹل مالک کابیٹا فراراور ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th October 2017, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:8/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)شہر کے پرمیلا بار اینڈ ریسٹورنٹ میں سرکاری بس ڈرائیورقتل معاملہ اہم موڑ لیتا نظر آرہاہے کیونکہ قتل کی واردات کولےکر ثبوتوں کو مٹائے جانےکا پتہ چلاہے۔پولس نے قتل معاملےکو لے کرجن تین ملزمان سے پوچھ تاچھ کررہی تھی انہیں عدالت میں پیش کیا جاچکاہےاور اسی دوران بار کے مالک سانتولین فرنانڈیز کے بیٹے جولئیس فرنانڈیز فرار ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے، پولس مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے جال بچھا یا ہے۔

جانچ کے دوران پتہ چلاہےکہ واردات کی جگہ پر قتل کے لئے استعمال کی گئی چاقو اور دیگر اشیاء بار کے عقب میں چھپا کر ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے پولس پنچ نامہ کے دوران ان اشیاء کو ضبط کرلی ہے۔

قتل واردات کو لے کر باراینڈر یسٹورنٹ کے تین ملازموں سے پولس سخت پوچھ تاچھ کرنے کے بعد ان تینوں کو جے ایم ایف سی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ کلیدی گواہوں کے طورپر بار کے مینجر پروین کمار نائک، اسٹاف سندیپ ہلسوار، وکرم نائک سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔پولس بار ملازمین کو پوچھ تاچھ کے لئے لے جاتے دیکھ کر بارمالک کا بیٹا جولئیس فرنانڈیز فرار ہوگیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔