ہوناور:بار میں بس ڈرائیور قتل معاملہ : معاملے کوسی اؤ ڈی کے حوالے کرنے ملزم کے گھروالوں کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2017, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:9/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)شہر کے پرمیلا بار اینڈ ریسٹورنٹ میں بس ڈرائیور منجوناتھ نایک قتل معاملے میں گرفتارشدہ ملزم ایل پی میستا کے خاندان والوں نے اپنے گھر کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قتل معاملے کو سی اؤ ڈی کو سونپنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایل پی میستا بے قصور ہے ، جس دن قتل ہواتھا وہ اس وقت گھر پر تھا، بھگوان کی پوجا کے کام کے لئے پھول نکال رہاتھا کسی کے فون پر بات کرنے کے بعد فوری طور پر گھر سے نکل گیا ، وہ کبھی قتل کرنےو الا نہیں ہے ، بارمالک نے جان بوجھ کر اس کو قتل معاملے میں پھنسانے کا خاندان والوں نے الزام لگایا ہے۔

پریس کانفرنس میں ملزم کی بیوی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ میرا شوہر بے قصور ہے، اگر اس کو رہا نہیں کیا گیاتو میں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ پولس تھانے کے سامنے خودکشی کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پرملزم کےباپ پرشوتم بابو میستا ، ماں شاردا میستا، بیوی انجنا اور ملزم کی دو بہنوں کے علاوہ تعلقہ پنچایت ممبر تکارام نائک، آٹو یونین کے صدر شیوراج میستا، ماہی گیر لیڈر لوکیش میستا، امیش میستا، روی نائک اور ملزم کے بہنوئی ، بھائی ، سسر اور محلہ کی عورتیں اور مرد موجود تھے۔

اس کے بعد معاملے کو لے کر جب ایس آئی آنند مورتی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ جانچ بالکل ٹھیک چل رہی ہے، اس نے خو د ملزم ہونے کا اور ثبوتوں کو مٹانے والے تینوں نے بھی قبول کیا۔ ایس آئی نےوضاحت کی کہ قتل کی واردات کو کسی نے اپنے موبائیل میں قید کیا ہے اس کو پولس کے حوالے کرنے کےلئے نوٹس جاری کی جاچکی ہے۔ ملزم اور ثبوت مٹانےو الے 2ملزموں کو عدالت میں منصف کے سامنے پیش کئے جانے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔