خلیجی بحران ایک دن میں حل نہیں ہو سکتا:قطر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2017, 4:18 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )قطر کے وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ دوحہ اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تنازع ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی جانب سے خلیجی بحران کے حل کے لیے کی جانے والی مساعی کو ناکام نہیں قرار دیا جا سکتا۔ وہ بہتر انداز میں تنازع کے سفارتی حل کی کوشش کر رہے ہیں۔دبئی سے نشریات پیش کرنے والے العربیہ نیوز چینل کے مطابق انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ اور کویت کے ساتھ مل کر بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ایک سوال کے جواب میں قطری وزیر خارجہ نے دوسرے خلیجی ملکوں کی طرف سے دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام مسترد کر دیا اور کہا کہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں نے دوحہ کے دہشت گردی کی معاونت میں ملوث ہونے کا ابھی تک کوئی ایک بھی ٹھوس ثبوت مہیا نہیں کیاہے ۔ادھر ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اپنے قطری ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک خلیجی ممالک میں پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کے لیے موثر کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن جلد ہی خلیجی ملکوں کا دورہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو بحران کے حل کے لیے درمیانی راہ اختیار کرنی ہوگی۔ ہم مسئلے کے حل کے لیے تمام پہلوؤں پر جاری کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔خیال رہے کہ خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے سفارتی تنازع کے حل پر بات چیت کے لیے فرانسیسی وزیرخارجہ جون ایف لوڈریان بھی خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...