تمل ناڈو کے برنام بٹ میں کل ھند عظیم الشان قرات مقابلہ؛ملک کے کونے کونے سے قرا ء کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th January 2018, 8:56 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنئی 28/جنوری (منصور عالم عرفانی/ایس او نیوز) صوبہ تمل ناڈو کے مشہور مسلم اکثریتی شہر پرنام بٹ میں ادارہ دالتجوید والقرات کے زیر اہتمام کل ہند چھٹا رعظیم الشان مظاہرہ قرات کاکل 26 جنوری بعد نماز جمعہ اسٹار کنونشن ہال مسجد فضل میں انعقاد ہوا ، جس میں تمل ناڈو سمیت ملک کے مختلف صوبوں سے بڑے بڑے قراء کرام نے شرکت کی ، پروگرام سننے کے لئے تمل ناڈو سمیت کرناٹک آندھرا پردیش اور کیرالہ سے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ، اس پروگرام میں جناب حافظ و قاری آفتاب عالم استاذ شعبہ تجوید وقرات دارالعلوم دیوبند ، قاری رضوان بیگ شمسی صدر ٓل انڈیا ریم بنگلور، قاری عبد الرحیم دیولہ استاذ شعبہ تجوید و قرات جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈھابیل گجرات ، قاری طارق انصاری ندوی کل ہند انعام یافتہ بھوپال مدھیہ پردیش ، قاری حبیب الرحمان حیاتی استاذ شعبہ تجوید وقرات مدرسہ اشارت العلوم بجنور ،قاری توفیق شمسی استاذ شعبہ تجوید قرات مدرسہ شمس العلوم مہاراشٹر، قاری حماد حسین بھٹکل ، کے علاوہ بہت سارے قراء کرام نے اپنے قرات سے سامعین کو محظوظ کیا ، اس کے علاوہ حضرت مولانا ایوب رحمانی رکن آل انڈیا مسلم رسنل لاء بورڈ گڑیاتم ، سید علیم الحق نائب ناظم جامعہ دارالسلام عمر آباد ، حافظ شہاب الدین صدر اہل سنت والجماعت آمبور، مولانا نور اللہ حسینی باقوی ، مولانا محمد باشاہ کے علاوہ بہت سارے جید علماء کرام نے خطاب کیا ، اس موقع پر طلباء کے درمیان آذان و قرات کا مسابقہ بھی ہوا ، جس میں سیلکشن کئے گئے طلباء کے درمیان برائے تلاوت قرآن کریم حضرت عثمان غنیؓ ایوارڈ، برائے قرات قرآن کریم حضرت ابی بن کعب ایوارڈ ، برائے آذان حضرت بلال بن رباح ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ 

واضح ہوکہ ادارہ دارالقرآن والتجوید تمل ناڈو کا ایک مشہور تجوید و قرات کا ادارہ ہے جسکے روح رواں قاری ضیاء الرحمان برنام بٹ ہیں ، جن کی کوششوں سے ہزاروں اسکول و کالج کے طلباء فیضیاب ہوئے ہیں ، اس کا دائرہ خدمت تمل ناڈو کے علاوہ کرناٹک ، کیرالہ، اور آندھرا پردیش ہے ، جہان کے طلباء اس ادارے سے فیضیاب ہورہے ہیں ،  

-- 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...