سعودی عرب گلف سے لوٹنے والے بے روزگاروں کے لئے ریاستی حکومت کی نئی اسکیم : 10لاکھ روپیوں تک قرض
بھٹکل:7/ستمبر(ایس اؤ نیوز) سعودی عرب کے نئے ٹیکس قانون سے پریشان ہوکر وطن لوٹنے والوں میں اقلیت طبقہ سمیت ایک بڑی تعداد ریاست کرناٹکا کے شہریوں کی بھی ہے۔وطن واپس ہوئے اقلیتوں کی مدد کے لئے ریاستی حکومت نے اقلیتی کمیشن کی طرف سے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی اقلیتی بورڈ کے تحت گلف سے لوٹے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو اپنی خود کی صنعت وغیرہ کے قیام کے لئے 5فی صد شرح سود پر 10لاکھ روپئے تک قرضہ دیاجائے گا، قرضہ کی ادائیگی کے لئے 7برس کی مہلت دی گئی ہے۔ اسکیم سے استفادہ کے لئے گلف سے لوٹنے والے کی عمر 18سے 45برس کے درمیان ہونی چاہئے۔ سالانہ انکم 4،50،000سے کم ہو۔ خواہش مند حضرات اپنا پاسپورٹ ، ویزا نقل اور روزگار کے منصوبہ کی رپورٹ ،عرضی کے ساتھ منسلک کرنے کہاگیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی انتخابات سے قبل جب تشہیری مہم کے طورپر بھٹکل کا دورہ کیاتھاتو وعدہ کیاتھا کہ اگر وہ برسراقتدار آئے تو گلف سے لوٹنے والے بے روزگاروں کے لئے کیرلا کی مانند منصوبہ تشکیل دینے کا وعدہ کیا تھا۔