دیوالی پر چمکا سونا، مطالبہ بڑھنے سے قیمتوں میں اچھال
پٹنہ، 18؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دیوالی کی مانگ سے جمعرات کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 290 روپئے کی چھلانگ کیساتھ تین ہفتے کے سب سے اونچے سطح 31,000روپیہ فی دس گرام پر پہنچ گیا ۔تیوہاری مانگ کو پورا کرنے کیلئے مقامی صرافہ کاروباریوں کی دیوالی سے سونے میں تیزی آئی۔حالانکہ گلوبل بازاروں کے کمزور رخ سے یہ فائدہ کچھ کم رہا۔چاندی کی بات کریں تو صنعتی اکائیوں اور سکہ مینوفیکچرنگ کی محدود مانگ سے چاندی 41,000روپیہ فی کلوگرام پر بنی رہی۔صرافہ کاروباریوں نے کہا کہ دیوالی تیوہار کی وجہ سے حاضر بازار میں مقامی زیورات بیچنے والے کی مانگ بڑھنے سے سونے میں اچھال آئی۔گلوبل سطح پر سنگاپور میں سونا سنگاپور میں 0.12فیصد کم ہوکر 1,283.20ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ وہیں چاندی 0.06فیصد کے نقصان سے16.98ڈالر فی اونس پر آ گئی۔نیشنل دارلحکومت میں سونا99.9 فیصد اور 99.5 فیصد درستگی 290-290روپیہ بڑھ کر: 31,000روپیہ اور 30,850روپیہ فی دس گرام پر پہنچ گیا ۔ اس سے پہلے سونے کی اس طرح کی حالت 27 ستمبرکو ہوئی تھی۔