گوکرن: شوہر کی لاش دیکھ کر رنجیدہ بیوی نے کی خود کشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2018, 10:33 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن 15؍جولائی (ایس او نیوز)بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیے گئے شوہر کی جب موت واقع ہوئی اور اس کی لاش گھر لائی گئی تو صدمے سے بے حال بیوی نے گھر کے پاس واقع کنویں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واردات گوکرن سے قریب آگر کون میں پیش آئی۔ کہاجاتا ہے کہ وٹھّل شیٹھ (55سال) نامی شخص کافی دنوں سے بیمار تھا اور اسے اسپتال میں رکھا گیا تھا۔ علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔پھر جب اس کے رشتے دار لاش کو آگر کون میں واقع اس کے گھر پر لائے تو وٹّھل کی بیوی منگلا شیٹھ(50سال) صدمے سے بے حال ہوگئی اور اچانک دوڑتی ہوئی کنویں کے پاس پہنچ کر چھلانگ لگادی۔ جب تک اسے کنویں سے نکالا جاتا اس کی بھی موت واقع ہوچکی تھی۔

کہتے ہیں کہ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ دوسروں کے گھروں میں چھوٹے موٹے کام انجام دے کر یہ لوگ زندگی کے دن بسر کررہے تھے۔ اس بزرگ جوڑے کے بیک وقت موت سے پورے آگرکون قصبے کے ماحول پر غم اور سوگ طاری ہوگیا۔پولیس نے خودکشی کا معاملہ درج کرنے کے بعد گوکرن سرکاری اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا۔ جس کے بعد دونوں میاں بیوی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔