سعودی عربیہ کے جدہ ۔مکہ ہائی وے پر تیز رفتار کار کی پٹرول ٹینکر سے ٹکر؛ ٹینکر پھٹ پڑا؛ کار ڈرائیور ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd April 2017, 2:48 AM | خلیجی خبریں |

جدہ 21/اپریل (ایس او نیوز)  جدہ ۔ مکّہ ایکسپریس ہائی وے پر ایک تیزرفتار کار کے ایک پٹرول سے بھرے ٹینکر کو ٹکر دینے کی نتیجے میں پوری ٹینکر کو آگ لگنے کے بعد ٹینکر دھماکے کے ساتھ پھٹنے کی واردات پیش آئی، جس میں کار ڈرائیور جائے وقوع پر ہی جل کر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا، جبکہ دیگر تین کو فوری طور پر بچا لیا گیا۔  سعودی گزٹ کی اطلاع کے مطابق حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پیش آیا، جس کے بعد پورا ہائی وے بلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بعد میں سواریوں کو دوسرے راستے کی طرف موڑ دیا گیا۔

رپورٹ میں مرنے والے ڈرائیور کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے،ا لبتہ حادثے کے فوری بعد دیگر دو کاریں  بھی آگ کے شعلے کی لپیٹ میں آنے کی خبر دی گئی ہے۔ 

جمعہ کو سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے والی وڈیو کلپ پر بھروسہ کریں تو حادثے کے فوری بعد ہائی وے پر کافی فاصلے تک آگ کے بلند شعلے دیکھے گئے ہیں، جہاں سے سواریوں  کا گذر ناممکن لگ رہا تھا۔ جبکہ سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے والے فوٹوز میں فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹینکر میں 33 ٹن پیٹرول بھرا ہوا تھا، کار کے ٹکراتے ہی ٹینکر سے پٹرول رسنے لگا جس کے ساتھ ہی ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔ جمعہ کی صبح تک آگ پر قابو پالیاگیا تھا ۔

خیال رہے کہ جدہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اُترنے کے بعد مکہ جانے کے لئے ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کیا جاتا ہے، مگر حادثہ پیش آنے پر بعد میں اولڈ مکہ روڈ پر سواریوں کو موڑ دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...