بھٹکل میں فری میڈیکل چیک آپ کیمپ کا کامیاب انعقاد؛ 202 لوگوں نے کیا ہیلتھ چیک آپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th September 2016, 9:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/ستمبر (ایس او نیوز) انڈیانا اسپتال مینگلور اور بھٹکل مسلم ہیلتھ فائونڈیشن کے زیراہتمام شہر کے آسیہ اسپتال میں منعقدہ مفت میڈیکل چیک آپ کیمپ میں 202 لوگوں نے اپنی صحت کی جانچ کی اور مینگلور سے تشریف فرما ماہر ڈاکٹروں سے صلاح حاصل کی۔ صبح نو بجے جب کیمپ کا افتتاح ہوا تو لوگوں کی کثیر تعداد سے اسپتال بھر گیا۔ کیمپ دوپہر دو بجے تک چلانے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر چیک ا ٓپ کے لئے آئے ہوئے لوگوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ 3:30 بجے کے بعد تمام لوگوں کی جانچ کے بعد ہی کیمپ اختتام کو پہنچ سکا۔

مینگلور کے معروف کارڈیالوجسٹ اور انڈیانا اسپتال کے کرتادھرتا ڈاکٹر یوسف کمبلے، ڈاکٹر پردیپ کے جے، ڈاکٹر ابھیجیت شٹی اور ڈاکٹر ادتیہ نے تمام لوگوں کی اطمینان کے ساتھ جانچ کی۔ جملہ 38 لوگوں کی ای سی جی اور 35 لوگوں کو ایکو کرایا گیا، کچھ لوگوں کو مینگلور انڈیانا اسپتال آکر انجیوگرام کرانے کی بھی صلاح دی گئی۔

کیمپ میں شریک ہونے والوں کے لئے خصوصی رعایت: اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم ہیلتھ فائونڈیشن کے بانی و جنرل سکریٹری جناب اقبال سہیل جاوید (عرف سٹی میڈیکل اقبال ) نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے فوری بعد انڈیانا اسپتال کے ڈاکٹر یوسف کمبلے سے میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں اُن سے درخواست کی گئ تھی کہ بھٹکل سے مینگلور صرف انجیو گرام اور اسکیننگ کے لئے جانا پڑتا ہے، اور بھٹکل میں کئی لوگ بے حد غریب ہیں، لہٰذا ایسوں کو خصوصی رعایت دی جائے، ڈاکٹر یوسف کمبلے نے اس موقع پر ایسے مریضوں کے لئے مینگلوران کے اسپتال میں انجیو گرام کرنے پر 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ساتھ اسکیننگ کرنے پر بھی خصوصی رعایت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ مگر یہ رعایت صرف اُن مریضوں کو دی جائے گی جو بھٹکل کے مسلم ہیلتھ فائونڈیشن کی جانب سے ایک درخواست لیٹر لے کر جائیں گے۔

بھٹکل میں ایمرجنسی مریضوں کے لئے سیٹ آپ: مسلم ہیلتھ فائونڈیشن کی درخواست پر انڈیانا اسپتال کا ایک سیٹ آپ بھٹکل میں  قائم کرنے ڈاکٹر یوسف کمبلے راضی ہوئے ہیں اور کہا ہے کہ یہاں کے عوام اور مسلم ہیلتھ فائونڈیشن اگر تعائون کرتا ہے تو بھٹکل میں ایک شاخ اگلے تین ماہ کے اندر کھولیں گے۔ ڈاکٹر یوسف کمبلے نے وعدہ کیا ہے کہ بھٹکل میں ہی ماہر ڈاکٹروں کی خدمات فراہم کی جائے گی جو بالخصوص ڈیلیوری کیسس اور ہارٹ کے مریضوں کی ایمرجنسی کے موقع پر بھٹکل میں ہی جانچ کریں گے اور بھٹکل میں ہی ہرممکن علاج کیاجائے گا۔ 

بھٹکل آسیہ اسپتال میں فری میڈیکل چیک آپ کیمپ کے موقع پر جنرل سکریٹریاقبال سہیل جاوید سمیت صدر جناب عبدالکلام  شاہ بندری، نائب صدر مولانا انصار مدنی، مولانا رحمت اللہ اور مولانا عمران صاحب پیش پیش تھے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔