بھٹکل میں تنظیم کی جانب سے 19/اکتوبر سے ہوگا پانچ روزہ میڈیا ورک شاپ؛ معروف صحافیوں کی شرکت متوقع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th July 2018, 12:36 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 16/جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل کا قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح  و تنظیم کی جانب سے  اسی سال اکتوبر میں پانچ روزہ میڈیا ورک شاپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں میڈیا کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کو  میڈیا کے تعلق سے  بھرپور معلومات فراہم کی جائے گی اور اُنہیں آگے کے مراحل بھی طئے کرنے ہرممکن  سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع تنظیم کی میڈیا واچ کمیٹی کے کنوینر جناب آفتاب حُسین کولا نے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ورک شاپ میں ملک کے معروف صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کی صحیح ترجمانی اور ملت کی صحیح رہنمائی کے لئے آج  قوم و ملت کو اچھے صحافی کی ضرورت ہے۔ وقت اور حالات آواز دے رہے ہیں کہ مسلم نوجوان صحافت کے میدان میں قدم بڑھائیں۔

میڈیا کے متعلق نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے  جس میں  پرفیشنلس کی مدد سے  کالج طلبا کو  میڈیا کے تعلق سے ضروری ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے بتایا کہ ورکشاپ میں شریک ہونے والے ایسے طلبا جو ماس میڈیا کمیونیکشن میں آگے بڑھنا چاہتےہوں یا جرنلزم میں ڈگری لینا چاہتے ہوں،  اُنہیں  تنظیم کی جانب سے  ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔

ورکشاپ کے تعلق سے الطاف کھروری نے بتایا کہ مورخہ 19/اکتوبر کو  ورکشاپ کی افتتاحی تقریب ہوگی، جس میں  عوام الناس  سے خطاب کرنے معروف صحافی رویش کمار کو مدعو کیا گیا ہے، پروگرام میں  دیگر بڑے صحافیوں  کو مدعو کرنا بھی زیرغور ہے۔ جبکہ اگلے دن یعنی 20/اکتوبر سے 24/اکتوبر تک  کالج  طلبا کے لئے پانچ دنوں کا  ورکشاپ ہوگا ۔ 

ورکشاپ کو اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرنے کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام الناس بالخصوص اندرون ہند اور بیرون ہند  کی جماعتوں سے اس تعلق سے مکمل تعائون فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا ورکشاپ میں بھٹکل سے کمٹہ تک کے کالج اسٹوڈینٹس شریک ہوسکتے ہیں اور جملہ پچاس طلبہ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ورکشاپ میں شریک ہونے والے طلبا  اپنا پورا نام، پاسپورٹ سائز فوٹو،  تعلیم ، کالج نام اور اڈرس  مندرجہ ذیل ای میل پر روانہ کرسکتے ہیں:  [email protected]  موبائل نمبر 9900369666 پر درکار تفصیلات وہاٹس ایپ کے ذریعے بھی روانہ کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...