مالیگاؤں ۲۰۰۸ ؛ بھگواء ملزمین کو جھٹکا، ہائی کورٹ کا اسٹے دینے سے انکار،کل نچلی عدالت میں چارج فریم متوقع

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th October 2018, 6:58 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی ۲۹؍ اکتوبر(پریس ریلیز/ایس اونیوز)مالیگاؤں ۲۰۰۸ء بم دھماکہ معاملے میں آج بھگواء ملزمین کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے نچلی عدالت کے چارج فریم کیئے جانے والے فیصلہ پر اسٹے دینے سے انکار کردیا ، حالانکہ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے معاملے کی سماعت ۲۱؍ نومبر کو کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس گڈگری کے سامنے ملزم کرنل شریکانت پروہیت اور دیگر ملزمین نے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کرتے ہو ئے چارج فریم کیئے جانے والے حکم نامہ پر اسٹے دیئے جانے کی درخواست کی تھی جسے مداخلت کار کی مداخلت کے بعد عدالت نے مسترد کردیا جس سے نچلی عدالت کو چارج فریم کرنے میں آسانی ہوگی۔

ملزم کے وکیل ششی کانت شیودے نے عدالت سے نچلی عدالت کے فیصلہ پر اسٹے دیئے جانے کی گذارش کی جس کی جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے مقرر کردہ وکلاء عبدالمتین شیخ ، شاہد ندیم اور ساجد قریشی نے مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے مقدمہ کی جلد از جلد سماعت کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ہیں لہذا اب مزید اسٹے نہیں دیا جانا چاہئے۔حالانکہ کرنل پروہیت کے وکیل نے عدالت سے بہت منت وسماجت کی لیکن عدالت نے اسے کسی بھی طرح کی راحت دیئے جانے سے انکار کردیا۔

آج کی عدالتی کارروائی کے بعد یہ امید ہوگئی ہیکہ کل خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین پر چارج فریم کردیگی اور باقاعدہ مقدمہ کی سماعت کا آغاز ہوجائے گا۔

اسی درمیان متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی نے کہا کہ بھگواء ملزمین اگر ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہیں تو جمعیۃ علماء سپریم کورٹ میں بھی ان کی مخالفت کریگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں خصوصی این آئی اے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلہ میں کہا تھا کہ ملزمین پر یو اے پی اے قانون کا اطلاق جائز ہے جس کے بعد سے ہی بھگواء ملزمین نچلی عدالت کے فیصلہ پر اسٹے حاصل کرنے کے لیئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں لیکن آج ان کی ساری امیدوں پر ہائی کورٹ نے پانی پھیر دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...