شاہ سلمان، السیسی کے درمیان رابطہ، دہشت گردی سمیت امور پر تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd November 2017, 7:31 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،2؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نئے گذشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی گفت و گو میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے دونوں رہ نماؤں نے مصر اور سعودی عرب میں بھائی چارے اور دوستی کے فروغ اور دونوں برادر قوموں کو ایک دوسرے کیقریب لانے کے لیے مزید اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق بات چیت میں مشترکہ عرب ایکشن پلان کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط بنانے سے بھی اتفاق کیا۔شاہ سلمان اور صدر السیسی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے دونوں ملکوں کے موقف میں ہم آہنگی پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ چیلنجزسینمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور ہم آہنگی کے لیے صلاح مشورہ جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...