دبئی: پکڑا گیا چھوٹا شکیل کا بھائی،ہندوستان حراست کی کوشش میں 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th December 2018, 1:45 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی:15/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کے بھائی انور کو ابو ظہبی کے ایئر پورٹ پر کسٹم پولیس نے جمعہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ انور کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ ہے۔گرفتاری کے بعد بھارتی سفارت خانہ چھوٹا شکیل کے بھائی انور کو اپنے گرفت میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ پاکستانی سفارت خانہ بھی اسے پکڑنے کی کوشش میں ہے۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ انور کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ ہے، اس لحاظ سے اس کے سپرد کیا جانا چاہئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انور کے بارے میں پختہ معلومات ملنے کے بعد اس کو پکڑ ا جا سکا ہے۔انور بابو شیخ کے خلاف پہلے ہی ریڈ کارنر نوٹس جاری ہے ۔ انور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔مافیا ڈان چھوٹا شکیل کا اصلی نام شکیل بابومیاں شیخ ہے۔ مافیا ڈان چھوٹا شکیل 1993 میں ممبئی میں ہوئے سیریل بم بلاسٹ کے اہم ملزمان میں سے ایک ہے۔ اس انڈرورلڈ کے سب سے بڑے ڈان داؤد ابراہیم کا خاص آدمی سمجھا جاتا ہے۔ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنا اور تاوان وصولنا اس کا اہم دھندہ ہے۔بالی وڈ کی مشہور شخصیات کے ساتھ اس کے تعلقات اکثر چرچا کی وجہ بنے ہیں ۔چھوٹا شکیل نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خود اس بات کا ذکر کیا تھا۔ راجن کے پکڑے جانے کے بعد چھوٹا شکیل نے دھمکی دی تھی کہ وہ راجن کو جیل میں گھس کر ماریں گے۔ اس دھمکی کے بعد جیل میں قید چھوٹا راجن کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرینکا گاندھی نے ’شکتی‘ تنازعہ پر وزیر اعظم مودی پر کیا حملہ، کہا ’پی ایم مودی دھیان بھٹکانے میں ماسٹر‘

راہل گاندھی نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اس ’شکتی‘ (طاقت) کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ملک کے لیے منفی حالات پیدا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حملہ کیا اور ’شکتی‘ کو ’عورت‘ قرار دیتے ہوئے ایسا ظاہر کیا جیسے راہل ...

لوک سبھا انتخاب 2024: بہار این ڈی اے میں سیٹوں کا ہوا بٹوارا، بی جے پی کو 17 اور جنتا دل یو کو ملی 16 سیٹیں

کافی مشقت، ناراضگی، منانے اور روٹھنے کے مراحل سے گزرنے کے بعد این ڈ ی اے نے بالآخر بہار میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا۔ پیر شام کو دہلی میں این ڈ ی اے کی پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا گیا۔ سٹیوں کی تقسیم کے مطابق بی جے پی 17 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ جے ڈی یو 16، چراغ ...

بہار میں کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی ناراض!

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پالا بدلنے کے بعد سے بہار میں سیاسی ناراضگی اور غول بندی کا ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا ہے۔ وزارت حاصل کرنے کے لیے کبھی جے ڈی یو کے ارکان اسبلی لابنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی بی جے پی کے لوگ محاذ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس درمیان اب خبر یہ ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ، انتخابی منشور پر لگے گی مہر

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ منگل یعنی 19 مارچ کو ہونے والی ہے جس میں لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پارٹی کے انتخابی منشور پر آخری مہر لگے گی۔ سی ڈبلیو سی میٹنگ کے بعد پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی بھی میٹنگ ہوگی جس میں ...

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر دہلی کانگریس کی سوشل میڈیا کمیٹی از سر نو تشکیل

کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ نے نئے سرے سے دہلی پردیش کی سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس سلسلے میں دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے بتایا کہ پردیش کانگریس سوشل میڈیا سیل اب ہدایت اللہ کی قیادت والی 114 اراکین پر مشتمل کمیٹی کانگریس کی 5 ’نیائے‘ گارنٹی کے بارے میں تفصیلی ...

’شکتی‘ تنازعہ میں برے پھنسے پی ایم مودی، ’ناری شکتی‘ نے جھوٹ اور فریب سے اٹھا دیا پردہ!

کانگریس کے سابق راہل گاندھی نے 17 مارچ کو ممبئی میں پارٹی ریلی کے دوران ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’ہم شکتی سے لڑ رہے ہیں‘‘۔ یہاں ’شکتی‘ سے مراد ایسی قوت سے تھا جو کہ ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور عوام مخالف پالیسیاں بنا رہی ہیں۔ لیکن پی ایم مودی نے آج اس ’شکتی‘ کو ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...