دْبئی نے دْنیا کے بلند ترین ہوٹل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 9:05 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 12فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی وثقافتی مرکزدبئی کو گینز بک میں نئے ریکارڈ قائم کرنے والے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کے بعد دنیا کا بلند ترین ہوٹل بھی دبئی میں بنایا گیا تھا مگر دبئی نے بلند ترین ہوٹل کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والے دبئی شہر کی حکومت نے 356 میٹر بلند لگڑری ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ دبئی سیاحوں کی توجہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ 2017ء4 کے دوران مجموعی طورپر 16 ملین سیاحوں نے دبئی کی سیر کی۔دبئی کی شاہراہ الشیخ زاید پر واقع ’جی ڈبلیو میریٹ‘ ہوٹل کی اونچائی 355 میٹر ہے اور یہ اب تک کا دنیا کا بلند ترین ہوٹل ہے۔ دبئی حکومت اسی شاہراہ پر ’جیفورا‘ کینام سے ایک نیا ہوٹل قائم کررہی ہے جس کی لمبائی 356 میٹر ہوگی۔ یہ نہ صرف دبئی کا بلکہ دنیا کا بلند ترین ہوٹل شمار کیا جائے گا۔دبئی محکمہ اطلاعات کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جیفورا‘ ہوٹل کا افتتاح آئندہ اتوار کو کیاجائے گا۔ ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس کے مطابق سنہرے رنگ کے اس لگڑری ہوٹل کی 75 منزلیں ہیں۔دبئی میں بلند ترین عمارات میں برج الخلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیون اسٹار ہوٹل بھی بلند ترین عمارتوں میں شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...