نارائن گنج قتل سانحہ: 26افراد کو پھانسی کی سزا
کولکا تہ، 16/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشہور وکیل، سیاستدان سمیت 7 افراد کو قتل کر بنگلہ دیش سے بھاگ کر مغربی بنگال آئے نورالحسن کو بنگال پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔بنگلہ دیش کے نارائن گنج میں 7 قتل کے معاملے میں سب سے زیادہ بدنام نام نور حسن کا تھا۔اسے عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔اس کے علاوہ 26لوگوں کو بھی پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔اس میں کئی لوگ بنگلہ دیش کے ریپڈ ایکشن بٹالین (ریب)کے ملازم ہیں۔سزائے موت پانے والوں میں سے تین افراد فرار بتائے گئے ہیں، ساتھ ہی 9 افراد کو 10سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔نور حسن کو کولکا تہ کے باگی ہاٹی سے گرفتار کیا گیا تھا، اسی ذرائع کی بنیاد پر پڑوسی ریاست کے بدنام زمانہ ساتھ قتل معاملے کی گتھی سلجھالی گئی ہے۔