کانگریس نے’ چھوٹی سی لنگوٹ بند پارٹی ‘کو جھک کر سلام مارااوراوندھے منھ گِرگئی؛ کمٹہ میں آننت کمارہیگڈے کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2018, 3:49 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کمٹہ3؍جون (ایس او نیوز) ترقیاتی کام کے بجائے ہندوتوا کے نام پر عوام کو تقسیم کرکے انتخابات میں جیت درج کرنے میں ماہر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے کہا ہے کہ اس دیش پر گزشتہ 70سالوں سے حکومت کرنے والی کانگریس والوں کے لئے سیاست کا مطلب  صرف راستے، لائٹ  اور سڑکوں کی درستی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج پورے ملک میں وہ پارٹی تباہ ہوتی جارہی ہے۔کانگریس کا مذاق اڑاتے ہوئے انہوں نے جے ڈی ایس کانام لیے بغیر کہا کہ اقتدار کی ہوس میں کانگریس نے چھوٹی سی’ لنگوٹ بند پارٹی‘ کو جھک کر سلام مارا ہے اور اوندھے منھ گِرگئی ہے۔اننت کمار ہیگڈے ضلع بی جے پی کی طرف سے انتخاب جیتنے والے اراکین اسمبلی اور پارٹی کارکنان کے لئے کمٹہ ہاوئیک ہال میں منعقدہ تہنیتی اجلاس میں بول رہے تھے۔

ضلع کی چھ سیٹیں بھی بی جے پی کوملیں گی!:  اس پروگرام میں اننت کمار ہیگڈے نے ایک چونکانے والا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو 104 سیٹیں جو ملی ہیں، اس میں ہماری اپنی کوتاہی ہے ۔ ہم عوام کے سامنے بی جے پی کا پیغام پوری طرح رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع شمالی کینرا کی 6 سیٹیں بی جے پی کو ملی ہیں۔ 2سیٹیں کم ملنے کی ذمہ داری میں اپنے سر لیتا ہوں لیکن آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام چھ سیٹیں بی جے پی کو دلاکر میں سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں گا۔ انہوں نے بڑے معنی خیز انداز میں کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ہلیال کی نشست پر بی جے پی سے آر وی دیشپانڈے یا کوئی اور انتخاب لڑے گا۔ اسی طرح یلاپور کی سیٹ بھی میں بی جے پی کو دلاؤں گا۔

ایم پی کے لئے دوسرا امیدوار ڈھونڈو!: اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ ضلع شمالی کینرا  سے  مجھے آپ لوگوں نے پانچ مرتبہ رکن پارلیمان منتخب کیا ہے۔ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں بھی بی جے پی کو ہی جیتنا ہے۔میں نے اس مرتبہ الیکشن لڑنے کے بارے میں ایک لمحے کے لئے بھی سوچا نہیں ہے۔میں نے ضلعی صدر کو بتادیا ہے کہ وہ آئندہ انتخاب کے لئے میری جگہ پر کسی اور امیدوار کو ڈھونڈلیں۔

اس موقع پر پارٹی کے کارکنان اور منتخب اراکین اسمبلی کو اننت کمار نے پارٹی سے جڑے رہنے اور پارٹی کی جیت کو مستقبل میں بھی یقینی بنانے کے سلسلے میں مشورے اور نصیحتیں دیں۔ اس کے بعد چاروں منتخب اراکین اسمبلی کو اعزاز پیش کیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...