کانگریس اجلاس:راہل گاندھی کو ملا سی ڈبلیو سی ، اب کریں گے نئی ورکنگ کمیٹی کا قیام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2018, 11:37 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،18؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی میں چل رہے کانگریس سیشن میں کانگریس صدر راہل گاندھی کو کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کے لئے متفقہ طور پر اختیار دیاگیاہے۔یعنی اب ورکنگ کمیٹی میں کون کون سے رہنما شامل ہوں گے یہ فیصلہ راہل گاندھی کریں گے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی میں 25رکن ہوتے ہیں۔اس میں ایک خود راہل گاندھی، دوسری پارلیمانی پارٹی کی حیثیت سے سونیا گاندھی اور ان کے علاوہ کئی اور ارکان ہوتے ہیں۔کانگریس کے آئین کے مطابق ان میں سے 11 رکن منتخب ہوتا ہے اور 12 کو نامزد کیا جاتا ہے۔وہیں اس سے پہلے کانگریس کے 84ویں اجلا س میں حکمراں بی جے پی کا نام لئے بغیر ہفتہ کو راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر ملک میں انتشار  پیداکرنے اور نوجوانوں اور کسانوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کوئی ترقی نہ مل پانے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس ہی ملک کو ایک نئی سمت دے سکتی ہے۔راہل نے کہاکہ ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔ملک کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ہندوستان کے ایک شخص کو دوسرے شخص سے لڑایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام جوڑنے کا ہے۔یہ ہاتھ کا نشان (کانگریس کا انتخابی نشان)ہی ملک کو جوڑسکتا ہے۔ملک کو آگے لے جا سکتا ہے۔راہل نے کہا  کہ کانگریس کے اس نشان کی طاقت اپنی پارٹی نمائندوں کے اندر ہے۔ہم سب کو مل کر ملک کو جوڑنے کا کام کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

نتیش کمار ، رابڑی دیوی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، ...

اپریل ماہ میں بے روزگاری بڑھ کر 8.1 فیصد ہوئی، 47 لاکھ لوگ ملازمت سے ہوئے محروم: سی ایم آئی ای

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان مودی حکومت کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ یعنی اپریل 2024 میں تقریباً 47 لاکھ لوگوں کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اشخاص کے ...

سی بی آئی معاملے میں منیش سسودیا کو جھٹکا، عدالتی حراست میں 15 مئی تک توسیع

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جھٹکا لگا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے اس کیس سے متعلق سی بی آئی معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 15 مئی کو ہوگی۔ دہلی آبکاری ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔