امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2024, 11:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ایم مودی کی طرح جھوٹ بولنے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ہرطرف جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو ایک انٹرویو دیا ہسے جو ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرشیئرکیا ہے۔ اس انٹرویو میں جے رام رمیش نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لوگ ’استیہ میو جیتے‘ میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کرناٹک میں ہر اقلیت کو ریزرویشن دیا گیا ہے۔ وہاں کسی کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا گیا ہے۔ دیو گوڑا اور چندرابابو نائیڈو اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ پی ایم مودی اور ایچ ایم امت شاہ اس معاملے پر ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔

کانگریس کے لیڈر نے پی ایم مودی و ایچ ایم امت شاہ سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وہ دلتوں، او بی سی اور قبائلیوں کے لیے 50 فیصد کی حد کو ہٹا دیں گے؟ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے 1992 میں کہا تھا کہ ہر ریاست میں 50 فیصد کی حد عبور کر لی گئی ہے لیکن یہ آئینی حیثیت نہیں ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی اور 50 فیصد کی حد کو مزید بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کانگریس لیڈر جے رام رمیش اس سے قبل بھی بی جے پی حکومت پر نجکاری کی وجہ سے ریزرویشن کو کمزور کرنے کا الزام لگا چکے ہیں۔ ان  کا کہنا ہے کہ پچھلے 10 سالوں میں بی جے پی نے بڑے پیمانے پر نجکاری کی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں ریزرویشن ختم ہو گئی ہے اور ریزرویشن ختم کرنے کے لیے بی جے پی 400 سے زیادہ سیٹیں چاہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...