سی بی آئی معاملے میں منیش سسودیا کو جھٹکا، عدالتی حراست میں 15 مئی تک توسیع

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2024, 11:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں جھٹکا لگا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے اس کیس سے متعلق سی بی آئی معاملے میں سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 15 مئی کو ہوگی۔ دہلی آبکاری پالیسی کے ای ڈی کے معاملے میں سسودیا پہلے سے ہی 8 مئی تک عدالتی حراست میں ہیں۔

واضح رہے کہ ای ڈی اور سی بی آئی دونوں جانچ ایجنسیاں دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں سسودیا کے رول کی جانچ کر رہی ہیں۔ سسودیا کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی اور سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی آبکاری پالیسی کے نفاذ اور تیاری میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کی کیجریوال حکومت کے کئی وزرا اس میں ملوث رہے ہیں۔ ای ڈی نے حال ہی میں عآپ کے قومی کنوینر کیجریوال کو اس کا اہم سازشی قرار دیا ہے۔

ای ڈی نے کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔ اس معاملے میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے دعووں پر عآپ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کیجریوال کو گرفتار کیا ہے اور یہ سب سیاسی انتقام کے جذبے کے تحت کیا جا رہا ہے مگر دہلی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...