اپریل ماہ میں بے روزگاری بڑھ کر 8.1 فیصد ہوئی، 47 لاکھ لوگ ملازمت سے ہوئے محروم: سی ایم آئی ای

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2024, 11:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان مودی حکومت کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ یعنی اپریل 2024 میں تقریباً 47 لاکھ لوگوں کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اشخاص کے درمیان بے روزگاری شرح اپریل 2024 میں بڑھ کر 8.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ یہ مارچ میں 7.4 فیصد رہی تھی۔ یہ رپورٹ بے روزگاری کے معاملے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی اپوزیشن پارٹیوں کے لیے مزید ایک اسلحہ کی طرح ہے۔

دراصل سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) کے کنزیومر پرامڈ ہاؤس ہولڈ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 47 لاکھ لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا۔ ان میں سب سے زیادہ، تقریباً 90 فیصد، حصہ داری گاؤں میں رہنے والے لوگوں کی ہے۔ گاؤں میں بڑے پیمانے پر روزگار ختم ہونے کی وجہ سے محنت کش طبقہ کا گروپ 42.30 لاکھ گھٹ کر اپریل میں 28.88 کروڑ رہ گیا۔

اپنی رپورٹ میں سی ایم آئی ای کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخاب کا بھی روزگار پر اثر پڑتا ہے۔ 2019 میں جب عام انتخاب ہوا تھا تب بھی لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار میں یہ روش اور تبدیلی دیکھی گئی تھی۔ بہرحال، سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بے روزگاری شرح گزشتہ 12 مہینوں میں 7.3 فیصد سے 9.4 فیصد کے درمیان رہی ہے۔ اس طرح اس مدت کار میں شرح بے روزگاری اوسطاً 8.15 فیصد رہی ہے۔ اپریل ماہ میں 8.1 فیصد کی شرح بے روزگاری حالیہ مہینوں کی سطح سے زیادہ ہے۔ 2016 کے بعد گزشتہ 9 سالوں میں 7 سال کے دوران اپریل میں ہر بار بے روزگاری بڑھی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں محنت کش طبقہ کا گروپ مارچ کے 43.38 کروڑ سے گھٹ کر اپریل میں 42.91 کروڑ رہ گیا تھا۔ اس کی اہم وجہ دیہی محنت کش قوت میں گراوٹ ہے۔ حالانکہ شہری علاقوں میں حالات مارچ کے مطابق ہی رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی آر (مزدور حصہ داری شرح) گھٹ کر 40.9 فیصد اور روزگار ملنے کی شرح کم ہو کر 37.6 فیصد رہ گئی۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ دیہی ہندوستان میں شرح بے روزگاری اپریل میں بڑھ کر 7.8 فیصد پہنچ گئی جو کہ مارچ میں 7.1 فیصد رہی تھی۔ دوسری طرف سرگرم طور پر روزگار کی تلاش کر رہے دیہی بے روزگاروں کی تعداد بڑھ کر 2.44 کروڑ پہنچ گئی۔ شہری بے روزگاری شرح بھی مارچ کے 8.1 فیصد سے بڑھ کر 8.7 فیصد پر پہنچ گئی۔ روزگار ملنے کی شرح بھی 36.4 فیصد سے معمولی کم ہو کر 36.2 فیصد رہ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...