نتیش کمار ، رابڑی دیوی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2024, 11:47 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 8/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، دونوں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کے ساتھ ساتھ وزیر وجے کمار چودھری بھی موجود تھے۔

حلف لینے والوں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، جے ڈی یو کے خالد انور، سید فیصل علی، بی جے پی کے انامیکا سنگھ، منگل پانڈے، لال موہن گپتا، آر جے ڈی کے عبد الباری صدیقی، ڈاکٹر ارمیلا ٹھاکر، ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ یو ایم)، کے سنتوش کمار سمن اور سی پی آئی (ایم ایل) کے ششی یادو شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے نتیش کمار نے عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھایا۔ اس کے بعد بہار قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف رابڑی دیوی اور منگل پانڈے سمیت 11 ارکان نے یکے بعد دیگرے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ یہ تمام 11 اراکین بہار قانون ساز کونسل کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ ان نشستوں پر انتخابات 21 مارچ کو ہونا تھے لیکن کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک کسی اضافی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے اور 14 مارچ یعنی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک جمود برقرار رہا۔ جس کے بعد 14 مارچ کو الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر راج کمار نے تمام ممبران کو بہار قانون ساز کونسل کا ممبر منتخب ہونے کا سرٹیفکیٹ سونپا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں مکمل، ووٹنگ پیر کو ہوگی

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 پارلیمانی نشستوں اور اڈیسہ اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے لئے 35 نشستوں پر ووٹنگ کے ہموار انعقاد کے لئےلیے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی ہر شخص کی اقتصادی اور سماجی تحفظ کی ڈھال ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں جو پانچ ’نیائے‘ (انصاف) اور 25 گارنٹیاں ملک کے شہریوں کے سامنے پیش کی ہیں وہ سب کے لیے سماجی اور اقتصادی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے۔ یہ ملک کے ہر شہری کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کا ایک مضبوط بنیاد بھی ...

بی جے پی کی مرکزی حکومت 4 جون کو رخصت ہو رہی ہے؛ سنجے راوت کا دعویٰ

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سواتی مالیوال معاملے میں ویبھو کمار کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے راستے میں ہی روک دیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اس مارچ کو مہاراشٹر کی پارٹی شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے حمایت کی ...

مشن جھاڑو کے تحت عآپ لیڈروں پر ایکشن ہو رہا ہے؛ کیجریوال کا پی ایم مودی پر و بی جے پی پر سخت حملہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ...

ہمیں ڈرپوک لوگ نہیں، ببر شیر کانگریسی چاہیے؛ راہل گاندھی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے کیا خطاب

راہل گاندھی نے آج دہلی واقع رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر راجدھانی میں لوک سبھا انتخاب کی مہم کو رفتار دے دی ہے۔ انھوں نے تقریب میں موجود زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کارکنان کو ’ببر شیر‘ کہہ کر پکارا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ...