وارانسی کے کاشی وشو ہندو یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کشیدگی، پولیس تعینات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th May 2018, 11:32 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

وارانسی ،09؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اترپردیش میں وارانسی کے کاشی ہندو یونیورسٹی  کے کچھ طلبا کے دو گروپوں نے بالادستی کی لڑائی کو لے کر آج ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بموں سے حملے کئے، جس سے کئی طالب علم زخمی ہو گئے۔ کشیدگی کے مد نظر یہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ذرائع نے بتایا کہ بڑلا ہاسٹل کے دو طالب علموں کو لال بہادر شاستری ہاسٹل کچھ طالب علموں کے ذریعہ یرغمال بنانے کی افواہ کے بعد کل نصف شب میں طلبا کے دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ دونوں ہاسٹل کے بہت سے طالب علم ہاتھوں میں پتھر اور لاٹھی ڈنڈے لے کر سڑکوں پر آ گئے۔ انہوں نے ایک دوسرے کو نشانہ بنا کر پتھراؤ اور پٹرول بموں سے حملے کیے اور کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کے سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اور یونیورسٹی کے سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں کل آدھی رات سے آج صبح تقریبا چار بجے تک وقفے وقفے پتھراؤ ہوتا رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

اٹل بہاری واجپئی کے آخری سفر میں بھی مودی نے کیمرے کا فوکس اپنی طرف یقینی بنایا!

بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی سپرد خاک ہو گئے۔ جمعہ کی دوپہر جب دہلی کے دین دیال اپادھیائے مارگ واقع بی جے پی صدر دفتر سے ان کا آخری سفر شروع ہوا تو محسوس ہوا جیسے پورا ملک انھیں خراج عقیدت پیش کرنے امنڈ پڑا۔ جمنا کے ساحل پر موجود اسمرتی استھل تک پھولوں کی بارش ہوتی رہی۔

وسندھرا کی ’گورو یاترا‘ میں سرکاری پیسے کا غلط استعمال، عدالت نے مانگی تفصیل

بی جے پی کی جانب سے راجستھان میں اسمبلی انتخابات سے قبل نکالے جا رہے ’گورو یاترا‘ پر ہائی کورٹ نے سوال کھڑا کر دیا ہے۔ راجستھان ہائی کورٹ نے بی جے پی سے ریاست میں وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کی قیادت میں پارٹی کی جانب سے نکالی جا رہی 56 روزہ ’گورو یاترا‘ میں ہو رہے خرچ کی تفصیل طلب ...

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے چھوٹی صنعتیں برباد ہوئیں: آر بی آئی رپورٹ

ملک میں تقریباً 2 سال پہلے نوٹ بندی اور اس کے ایکس ال بعد نافذ جی ایس ٹی نے ملک کے متوسط اور چھوٹی صنعتوں کی کمر توڑ دی ہے۔ نوٹ بندی نافذ ہونے کے 2 سال بعد بھی ملک کے انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور متوسط (ایم ایس ایم ای) سیکٹر اب تک اس کے اثر سے پوری طرح باہر نہیں نکل پایا ہے۔

نابالغ 5 سال کی بھتیجی کے ساتھ چچا نے کیا ریپ ، قتل کرکے جنگل میں پھینکا

مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں نابالغ سے ریپ کا ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ جس میں ایک چچا نے چاچا ۔ بھتیجی کے رشتے کو شرمسار کر دیا ہے۔ چاچا نے پانچ سال کی بھتیجی کے ساتھ ریپ کرکے اس کا قتل کرکے اسے جنگل میں پھینک دیا۔

نابالغ 5 سال کی بھتیجی کے ساتھ چچا نے کیا ریپ ، قتل کرکے جنگل میں پھینکا

مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں نابالغ سے ریپ کا ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ جس میں ایک چچا نے چاچا ۔ بھتیجی کے رشتے کو شرمسار کر دیا ہے۔ چاچا نے پانچ سال کی بھتیجی کے ساتھ ریپ کرکے اس کا قتل کرکے اسے جنگل میں پھینک دیا۔