بھٹکل: مدینہ کالونی اور اطراف کے عوام کے لئے خوش خبری؛ راشن کارڈ کا آدھار کارڈ سےجوڑنے کا کام مدینہ کالونی میں شروع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th September 2016, 1:15 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27/ستمبر (ایس او نیوز) مدینہ کالونی، نوائط کالونی، آزاد نگر وغیرہ کے علاقوں کے لوگوں کو اب آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے جوڑنے کے لئے شہر سے دورجالی پنچایت دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے، مدینہ کالونی میں واقع مدینہ ویلفئر سوسائٹی کے دفتر میں پہنچ کر یہ کام کیاجاسکتا ہے۔ علاقوں کے عوام کے لئے کہا گیا ہے کہ خاندان کا کوئی ایک فرد اپنے شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ کے ساتھ راشن کارڈ اور دیگراہل خانہ کے آدھار کارڈ لے کر سینٹر پہنچیں اور آدھار کارڈ کے ساتھ راشن کارڈ کا لنک جوڑیں۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری مولانا ایس ایم عرفان ندوی نے بتایا کہ عوام بالخصوص خواتین شہر سے کافی دورجالی پنچایت دفتر پہنچ کر کافی وقت ضائع کررہی تھی اور وہاں لمبی لمبی قطاروں میں ٹہر کر اکثر لوگ واپس آتے تھے،وہاں پر بالخصوص خواتین کو کافی دشواریاں ہورہی تھیں جسے دیکھتے ہوئے اب شہر کے بیچوں بیچ مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے دفتر میں ہی یہ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ جالی پنچایت ممبر آفتاب دامودی نے بتایا کہ جالی جیسے دوردراز علاقوں میں اکثر خواتین آٹورکشہ پر جاتی تھیں اوروہاں عوام کا ہجوم دیکھ کراکثر خواتین واپس لوٹ آتی تھیں، یہ سب دیکھ کر سرکاری آفسران سے گفتگو کرتے ہوئے یہ سروس سینٹر اب مدینہ کالونی میں شروع کیا گیا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ مدینہ کالونی سمیت اطراف کے عوام اس سروس سے فائدہ اُٹھائیں اور پہلی فرصت میں آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے جوڑنے کا کام انجام دیں۔ آفتاب نے بتایا کہ جن لوگوں نے اپنا آدھار کارڈ نہیں بنایا ہے، عنقریب مدینہ ویلفئر سوسائٹی دفتر میں آدھار کارڈ بنوانے کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے ذمہ داران بالخصوص پروفیسر ہاشم زرزری، ڈاکٹر عارف محتشم و دیگر کافی لوگ بھی موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔