ایس بی آئی کے برانچ مینیجر نے ہی آر بی آئی کو بھیجے جعلی نوٹ، مقدمہ درج
لکھنؤ 11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بھارتی ریزروبینک (آر بی آئی) کو جعلی کرنسی بھیجنے کے الزام میں اتر پردیش کے مظفرنگر میں بھارتی اسٹیٹ بینک کے ایک مینیجرپرمقدمہ درج کیاگیاہے۔ الزام ہے کہ مینیجر نے مبینہ طور پر جعلی کرنسی قبول کی اور گزشتہ سال انہیں بھارتی ریزرو بینک کوبھیج دیا۔ پولیس نے آج بتایاہے کہ آر بی آئی کی کانپور شاخ کے مینیجر ایس کمارکی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے مرکزی بینک کو 1,000 روپے اور 500 روپے کے جعلی نوٹ بھیجے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے میں جانچ جاری ہے۔غور طلب ہے کہ حکومت اس وقت کالے دھن اور جعلی نوٹوں کو خلاف وسیع مہم چھیڑ رکھی ہے۔ نوٹ بندی کے وقت بھی دعوی کیا گیا تھا کہ اس فیصلے سے کالے دھن اور جعلی نوٹوں کو روکنے پر مدد ملے گی؛ لیکن اس کے بعد جیسے ہی مارکیٹ میں 2000 ہزار کے نئے نوٹ آئے اس سے مشابہت رکھنے والے جعلی نوٹ بھی بازار میں آنے لگے ۔ فی الحال اس نئے کیس میں تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ اس معاملے کے تار کہاں تک جڑے ہوئے ہیں۔