بھٹکل انجمن انجینئرنگ کالج طالبہ کی بہترین کارکردگی
بھٹکل 22؍اگست (ایس او نیوز)انجمن انجینئرنگ اینڈ ٹیکنیکل کالج کی طالبہ سنہیاپانڈو نائک نے اپنے دوسرے سیمسٹر میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیہا نے میتھس میں100%اور کمپیوٹر انجینئرنگ میں 99%مارکس حاصل کیے ہیں اس طرح اس کامجموعی اوسط92%آیا ہے۔ بتایا جاتاہے سنہیا کے والد پانڈو نائک انجمن میں ہی ملازمت کررہے ہیں۔