کاسرگوڈ: کمرے میں لٹکتی ہوئی ملی قتل کے ملزم کی لاش
کاسرگوڈ 14؍اگست (ایس او نیوز) ایک قتل کے معاملے میں ملزم کہے جانے والے چامے کوچّی کے رہنے والے رویندرا (۴۸سال) کی لاش اس کے کمرے میں لٹکتی ہوئی پائے جانے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
رویندرا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس پرسال 2014میں خاندانی جائیداد سے متعلق جھگڑے میں اس کے اپنے ایک رشتے دار کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔جس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ میں جلد ہی شروع ہونے والی تھی۔مقدمے کے اس موڑ پر پراسرار حالت میں رویندرا کی لاش اس کے ہی گھر میں لٹکتی ہوئی ملنے پراس کے گھر والوں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد اسے پیریارم میڈیکل کالج اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔اور مشکوک موت کا معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔