منڈگوڈ 24/ستمبر (ایس او نیوز) منڈگوڈ تعلقہ کے لکّولی دیہات میں واقع جنگل میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ کچھ نامعلوم شرپسندوں نے اس کا قتل کرکے جنگل میں پھینکا ہوگا۔ لاش اتوار کی صبح متعلقہ جنگل میں دیکھی گئی، جس کے بعد فوری طور پر منڈگوڈ پولس کو خبر کی گئی۔
مقتول نوجوان کی شناخت تعلقہ کے کوپّا دیہات کے رہنے والے سندیپ پڈّر (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کا جائزہ لیا ہے اور چھان بین شروع کردی ہے۔