بھٹکل میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ کا خوبصورت پروگرام؛ ڈپٹی سی ایم اورپرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری کی شرکت؛ ہونہار طلبہ میں تقسیم کئے گئے ایوارڈس ( ایوارڈ کی مکمل لسٹ)

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th August 2018, 1:40 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل11/اگست (ایس او نیوز)  بھٹکل میں ہر سال کی طرح امسال بھی  رابطہ سو سائٹی کی جانب سے ہونہار طلبہ و طالبات کی ہمت آفزائی کے لئے  رابطہ تعلیمی ایوارڈ کا خوبصورت پروگرام، انجمن ہائی اسکول گرائونڈ میں  جمعہ 10/اگست کو منعقد کیا گیا جس میں دسویں ،پی یو سی، گریجوئٹ  اور مدارس کے عالیہ درجات کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طلبہ و طالبات  کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا ۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک کرناٹکا کے نائب وزیر اعلی جی پرمیشور نے  کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  کہا کہ تعلیم انسانی زندگی میں نمایا ں تبدیلی پیدا کرتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ  تعلیم انسان کے اندرون میں بھی انقلاب برپا کرتی ہے اور انسانی ذہن  سازی کا بھی  یہ ایک بہترین  ذریعہ ہو تی ہے ۔ مزید کہا کہ آج کل ہندوستانی نوجوان بڑے پیمانے پر پروفیشنل کورسس کر کے ملک کو کامیابی کی راہ پر لے جا رہے ہیں ۔  اعداو شمار کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے ملک میں ہر سال 70ہزار داکٹرس ، 5لاکھ سے زائد انجنیئرس ، اور لاکھوں کی تعداد میں  گریجویٹس بن کر ملک کی تقدیرسنوارنے میں لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ غیر مقیم ہندوستانیوں نے دورے ممالک میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ ملک  کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ ملک کے دستور نے یہاں سب کو یکساں حقوق دئیے ہیں  اس لئے کسی  کو بھی ڈر اور خوف کے ماحول میں  رہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

وزیرداخلہ کی بھٹکل آمد؛ کچھ جھلکیاں

کرناٹک کے ڈپٹی وزیراعلیٰ جی پرمیشور، جن کے پاس وزیرداخلہ کا بھی قلمدان ہے، جمعہ صبح مینگلور ائرپورٹ سے بذریعہ روڈ قریب 11:30 بجے بھٹکل پہنچے، پھر یہاں سے پڑوسی تعلقہ ہوناور کے ایڈگونجی مندر پہنچ کر پوجاپاٹ کی،وہاں سے سیدھے وہ بھٹکل کے معروف مولانا بنگلہ یعنی جناب یونس قاضیا کی رہائش گاہ پہنچے، یہیں پر دوپہر کے کھانے کا انتظام تھا، جہاں سے وہ کرناٹک کے سابق وزیرمرحوم ایس ایم یحیٰ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پرانی باتوں کی یاد تازہ کی۔ یہاں سے موصوف سرکیوٹ ہائوس پہنچ کر اعلیٰ پولس آفسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ بند کمرے میں انہوں نے پولس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی، جہاں میڈیا والوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

 ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے جی پرمیشور نے کہا کہ مرحوم ایس ایم یحیٰ ان کے سیاسی گرو ہیں، انہوں نے ہی مجھے سیاست میں لایا تھا۔

رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام میں بھی موصوف نے اس بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ جب وہ اسٹریلیا میں اپنی تعلیم مکمل کرکے واپس بنگلور آئے تھے تو مرحوم ایس ایم یحیٰ نے ان سے کہا تھا کہ مجھے سیاست میں آنا چاہئے، جب میں نے ان کی بات پر ہنسنا شروع کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کوئی مذاق نہیں کررہے ہیں، بلکہ سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ مجھے سیاست میں آنا چاہئے۔ انہوں نے مجھے بعد میں دہلی میں اُس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی سے ملوایاتھا اور کئی کانگریسی لیڈران سے ملاقات کرواتے ہوئے کانگریس میں شامل کیا تھا۔ جی پرمیشور نے کہا کہ  وہ آج جو کچھ بھی ہیں، وہ مرحوم ایس ایم یحیٰ کی بدولت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کرناٹکا میں طلبہ کو بہتر مستقبل کی  تعمیر کے مواقع ہیں ، یہاں ،طب انجینیرنگ اور قانون سیکھنے کے بے شمار مواقع ہیں ۔انہوں نے عوام و خواص سے اپیل  کی کہ ریاست میں کا نگریس جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت  میں کوئی ڈر اور خوف محسوس نہ کریں۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  معروف دانشوراور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری نیز بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ایڈوکیٹ  ظفر یاب جیلانی نے  کہا کہ نے  ملک کی اقلیتوں کو   کسی بھی حکومت سے کوئی ڈر اور خوف  محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا  کہ  سپریم کورٹ کے تیرہ ججوں  نے کہا ہے کہ کوئی حکومت تو در کنار پارلیمنٹ بھی دستور کے بینادی اصولوں کو نہیں بدل سکتی ۔  جس طرح ہمارے دستور نے ہمیں اپنے مذہب پر عمل کی آزادی دی ہے بالکل اسی طرح اس دستور نے ہمیں تعلیم حاصل کر نے کا بھی حق دیا ہے ۔رابطہ تعلیمی ایوارڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سر سید کی تعلیمی خدمات کا  ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بدترین صورتحال میں بھی سر سید نے  اپنی قوم کی تعلیم کی فکر کرتے ہوئے ملک بھر کے دورے کئے اور لوگوں کو تعلیم کی اہمیت سےآگاہ کیا ۔  مہمان مقر نے  اردو زبان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اردو کا مستقبل مدارس سے جڑا ہوا ہے جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اردو زبان یہاں  زندہ رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں ہونے کی انہیں پوری امید ہے ۔

حسن ابن عبدالغفور فقی بھائو کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری محمد یوسف برماور نے  مہمانوں کا استقبال کیا، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری یونس قاضیا نے رابطہ کا تعارف اور رپورٹ پیش کیا، خلیج کونسل کے عہدیدار تنویر جوشیدی نے پروگرام کی نظامت کی، بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سابق سکریٹری ابرارالحق موٹیا اور بھٹکل مسلم جماعت ایسٹرن پرونس کے ایکزی کوٹیو جاوید کولا نے تعلیمی ایوارڈ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کرنےوالے  طلبہ و طالبات کو ایک کے بعد ایک اسٹیج پر مدعو کیا، جنہیں مہمانان کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کونسل کے صدر زاہد رکن الدین نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے آخر میں شکریہ ادا کیا، جبکہ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کی دُعا پر جلسہ مغرب کی اذان  کے کچھ منٹ قبل  برخواست ہوا۔ 

اسٹیج پر کانگریس لیڈر نویدیت آلوا،  ویسٹرن رینج انسپکٹر جنرل آف پولس ارون چکرورتی،  نائب قاضی بھٹکل جماعت المسلمین مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی، ریٹائرڈ  پولس آفسر جی اے باوا،   بھٹکل مسلم جماعت ایسٹرن پروینس کے صدرمحمد اقبال ائیکری موجود تھے۔

 اس بار  انجمن گرلز  ہائی اسکول نوائط کالونی کو بیسٹ اسکول کے اعزاز سے نوازا گیا۔  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی طرف سے  صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل اور ایڈیشنل سکریٹری اسحاق شاہ بندری نے  رولنگ شیلڈ وصول کی۔

امسال رابطہ کی جانب سےجن ہونہار طلبہ و طالبات سمیت بیسٹ ٹیچر، بیسٹ اسکول کا ایوارڈ دیا گیا، اُن کی تفصیلات  ذیل میں پیش کی جارہی ہے۔

RABITA AWARD WINNERS FOR 2018

S .No Name % Institution
  SSLC toppers in Bhatkal   Muslim Management schools & colleges
1 Zainab D/o Syed Usman Barmaver 97.12% Naunihal Central School
2 Ruqayya D/o Abdul Qadir Jailani Kobatte 95.68% Naunihal Central School
3 Maryan D/o Syed Hussain Shabbir 95.04% Naunihal Central School
  PUC 2nd (Science) Topper    
4 Sirajunnisa D/o Mohammed Fahim Africa 93.67% Anjuman PU College For Women
  PUC 2nd (Commerce) Topper    
5 Namra Takreem D/o Anwar Saleem Hajib 97.83% Anjuman PU College For Women
  PUC 2nd (Arts) Topper    
6 Nazneen D/o Akbar Sab Malligar 90.00% Anjuman PU College FOr Women
  Graduation (Bcom) Topper    
7 Farheen Dilkash D/o Mohammed Muallim 94.57% Anjuman College For Women
  Graduation (BA) Topper    
8 Thaiyya Taskeen D/o Abdullah Shaikh 89.11% Anjuman College For Women
  Graduation (BSc) Topper    
9 Bibi Saliha D/o Ziyauddin Kola 89.71% Anjuman College For Women
  Graduation (BBA) Topper    
10 Maryan Hira D/o Mohammed Irshad Ikkeri 87.75% Anjuman Institute of Management & Comp. Appn
  Graduation (BCA) Topper    
11 Iqra Anjum D/o Ahmed Shaikh 87.27% Anjuman Institute of Management & Comp. Appn
   Toppers in Alimiyat    
12 Syed Jamal Hussain S/o Syed Umer Maliki 83.92% Jamia Islamia Bhatkal
13 Mohammed Umair S/o Mohammed Irfan Goltay 82.85%  Jamia Islamia Bhatkal
14 Zainab Zuhad D/o Abdul Malik Kadli 93.50% Jamiatus Salihat
  Topper in PUC 2nd Out of Bhatkal    
15 Zulekha Shifa D/o Afzal Hussain Ruknuddin 90.40% Sri Durga Malleshwara S M K VIajayawada
  Gulf CBSE 10th Grade    
16 Fatima Arwa D/o Afzal Hussain Siddiqa 92.00% Gems Our Own Eng High School, Dubai
17 Fatima Sahwah D/o Mohammed Siddiq 91.20% The Central School, Dubai
18 Fatima D/o Ismail Jaleel Mohtesham 89.80% International Indian School, Al Khobar
  Gulf CBSE 12th grade    
19 Mohammed Mazen S/o Mohammed Asif Damda 93.20% The Indian High School, Dubai
  Canara Khaleej Council PUC II    
20 Rana Sadaf D/o Mohammed Sadique Dabapu 92.17% National PU College For Women, Murdeshwar
  District Toppers PUC II    
21 Maitri D/o Suresh Hegde 98.16% M.E.S PU College, Sirsi
22 Teja D/o Raghavendra Hegde 98.16% M.E.S PU College, Sirsi
23 Sanjana D/o Sanjeev Nayak 98.16% Himalaya PU College, Ankola
  Extra ordinary Achievement         
24 Abdul Bais S/o Abdul Basit Kadli 1st Rank Chemical Engineering, Siddaganga Inst. Of Tech. Tumkur
25 Khadija D/o Mohammed Saleem Kola   Attorney & Counselor to Practice in all courts of the State of California
  Best Teacher of the year    
26 Mueena S.M D/o Abdur Rahman Batin   New Shams School
  Usman Hassan Rolling Shield   Best school of the year
27 Anjuman girls high school Nawayat colony, Bhatkal    

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...