بھٹکل :ملک میں آج بھی چھوت چھات جاری ہے؛مغل اور دیگر اقتدارمیں مساوات تھی :امبیڈکر جینتی میں سبھاش کاناڑے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st May 2017, 2:50 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30/اپریل(ایس اؤنیوز)ہندوستان میں آج بھی چھوت چھات زندہ ہے، جب کہ مغل ، فرنچ سمیت بیرونی حکومتوں میں مساوات کا بھر پور موقع تھا، ان باتوں کا اظہار ا بھارتیہ دلت ساہتیہ اکیڈمی دہلی کے جنوبی ریاستوں کے سکریٹری سبھاش کاناڑے نے کیا۔وہ یہاں اتوار کو کرناٹکا پسماندہ ذات، طبقات ، درج فہرست ریزرویشن ویدیکے بھٹکل اور کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی بھٹکل کے اشتراک سے ہندو کالونی کے گنیش منٹپ میں منعقدہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور داکٹر بابو جگ جیون رام کے یوم پیدائش پروگرام میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔

سبھاش کاناڑے نے تاریخ کے پنوں کی ورق گردانی کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں دلت جسمانی طورپر قوی اور طاقت ور ہونے کے باوجود انہیں ہتھیار پکڑنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا، لیکن مغلوں نے دلتوں کو رتھ کھینچنے کا موقع دیا، دلت باورچی کھانے تک پہنچے ، میشور کے راجا ارس نالوڑی کرشنا راج وڈیر نے مزدوروں کو%50ریزرویشن دے کر مثال قائم کی ۔ انگریزوں کے زمانے میں ذات کے نام پر ذلیل کئے جانےپر ایک حد تک روک لگی، صرف جھاڑ و پکڑ نے والے دلت ، ہاتھوں میں ہتھیار لے کر کوریگاؤں میں فتح کاجشن منایا۔ پرانوں میں ایکلویا کے انگوٹھے کو چھین لیا گیا ، کرن کو سازش کے ذریعے روکا گیا، آج کے حالات میں کچھ بھی بدلاؤ نہیں ہے، پوجا کرنے والا ہی اعلیٰ ہے ہم سب عطیہ ڈبے کو رقم ڈال کر ہاتھ جوڑ نے تک محدود ہیں ، پرساد میں ہم حصہ نہیں مانگ سکنے پر گہرا دکھ جتایا۔ موجودہ مرکزی حکومت کے ’’کیاش لیس‘‘منصوبے کو منو واد کی اگلی کڑی سے جوڑتے ہوئے کہاکہ مزدوروں کے ہاتھوں سے نقد رقم چھننا منوواد کا ہی ایک حصہ ہونے کی بات کہی۔ سبھاش کاناڑے نے کہاکہ یہاں جتنے بھی مذہبی کتابیں ہیں ان میں سب سے اعلیٰ کتاب ہمارا دستور ہے ، ملک کا دستور منووادیوں کے ہاتھوں میں چلا گیا توخطرہ لازمی ہے ۔ اس سلسلے میں امبیڈکر نے بہت پہلے ہی ہم تمام کو چوکنا کیا تھا۔ انہوں نے دلتوں سے کہاکہ وہ گلی کی سیاست اور معمولی عرضی سے خوش نہ ہوں بلکہ طبقہ کی ہمہ جہت ترقی کی فکرکرنےکی بات کہی۔ ضلع پنچایت ممبر جئے یما کرشنا ہیرے ہلی نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کیا۔ سماجی کارکن نرمل کمار منگلورو نے پروگرام کی صدارت کی۔ جالی پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن آدم پنمبور ، دلت لیڈر نارائن شیرور، ڈاکٹر فاروقی، ماروتی پاؤسکر موجود تھے۔ وکیل رویندر سبا منگل نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی۔ کرن شرور نے شکریہ اداکیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔